لکھنؤ۔(نامہ نگار)بنتھرا علاقے میں اتوار کی دوپہر ایک خاتون کی قتل کرکے پھینکی گئی لاش ملی۔خاتون کے کپڑے بکھرے ہوئے تھے۔ اور شناخت چھپانے کے لئے اس کا چہرہ کچل دیا گیا تھا۔ اندیشہ کی جارہی ہے کہ خاتون کی عصمت دری کے بعد قتل کی گئی ہے۔ فی الحال خاتون کی شناخت نہیں ہوسکی ہے۔بن
تھرا کے اوراواں گرام پنچایت کے مجریٰ اندپور میں رہنے والے کپل اتوار کی دوپہر کانپور روڈ سے گاؤں کو جانے والی نہر واقع اپنے کھیت میں لگی گیہوں کی فصل دیکھنے گئے تھے۔کھیت پہنچتے ہی کپل کو بدبو کا احساس ہوا۔کپل نے جب کھیت کے اندر جاکر دیکھا تو اس کے پیروتلے زمین نکل گئی تھی۔موقع پر نتھرا پولیس اورگاؤں کے لوگ بھی پہنچے ۔لاش چار سے پانچ دنوں کی پرانی تھی۔
خاتون کے جسم پر موجود کپڑے بھی پھٹے تھے۔ قاتلوں نے خاتون کی شناخت نہ ہو اس کے لئے قاتلوں نے اس کے چہرے کو مسخ کردیاتھا۔پولیس نے آپس پاس کے لوگوں کی مدد سے لاش کی شناخت کرنے کی کوشش کی لیکن شناخت نہیں ہوسکی۔تفتیش کے بعد پولیس نے لاش کو پوسٹ مارٹم کے لئے بھیج دیا۔بنتھرا
پولیس نے خاتون کی لاش ملنے کی خبر راجدھانی کے تمام تھانوں کو دے دی ہے۔
خاتون کے جسم پر سرخ رنگ کا پیٹی کوٹ ،سرخ اور سفید رنگ کی پھول دار ساڑی اور سرخ رنگ کی کوٹی وسیوٹر موجود تھا۔اس کے گلے میں منگل سوتر بھی پڑاتھا۔خاتون کے ہاتھ کے ناخونوں وسرکے بالوں میں خون کے دھبے اور بائیں جانگھ کے ساتھ ہی کئی عضو پر چوٹ کے نشان بھی تھے۔