نئی دہلی(ایجنسی) اسمارٹ ( آٹوڈیسیبل )سرنج کی دنیا کی سب سے بڑی منوفیکچرنگ ہندوستا ن سرنج اینڈ میڈیکل ڈوائیسیز لمیٹیڈ(ایچ ایم ڈی)نے آئندہ نسل کی کیتھی سیفٹی آئی وی کینیولا،شپ کلپ کے ساتھ لانچ کی جو نیڈل اسٹک انجیری سے بچائوکرے گی۔عالمی صحت تنظیم کے مط
ابق اگرسیفٹی کینیولاکو اسپتالوں میں لازمی کردیا جائے تواسپتال اسٹاف کے تقریبا۸۰ فیصد لوگوں کو سوئی چبھنے سے لگنے والی چوٹوں(نیڈل اسٹیک انجیری)سے بچایا جاسکے گا۔
آئندہ نسل کے سیفٹی آئی وی کینیولا،شپ کلپ کے ساتھ بنانے کیلئے ایچ ایم ڈی نے بلبھ گڑھ میں ایک نئی مینوفیکچرنگ پلانٹ قائم کرنے کیلئے ۱۰۰؍ کروڑروپئے سے زائدکی سرمایہ کاری کی ہے۔یہ نیا پلانٹ ۵ء۵ ؍ ایکررقبہ میں پھیلا ہے۔ اوراس کی شروعاتی صلاحیت ۳ء۶کروڑسیفٹی آئی وی کینیولا پید اکرنے کی ہوگی۔
جس سے یورپ کی بڑھتی برآمد طلب کوپو راکیا جاسکے گاجو کہ ۵۰ فیصدرہنے کی امیدہے اورباقی پیداوار سے گھریلو طلب کی فراہمی ہوگی۔کمپنی کی یہ نئی انقلابی پیداوار نیڈل اسٹیک انجیری کی روک تھام کیلئے ہے کہ جو صحت اہلکاروں اورنرسنگ اسٹاف کے درمیان عام ہے۔