لکھنؤ۔(نامہ نگار)مانک نگر علاقے میں رہنے والے ایک رکشہ چلانے والا نے آج صبح گھر میں پھانسی لگاکر اپنی جان دے دی۔پولیس کا کہناہے کہ وہ شراب پینے کا عادی تھا۔اور نشے کے سبب اس نے خودکشی کرلی۔ایس او مانک نگر نے بتایا کہ بہارکا رہنے والا (۴۵)سالہ ارجن اپنی بیوی شکنتلا اور ایک بیٹی کے ساتھ شرنگار نگر میں اوم پرکاش کے مکان میں تین سال سے رہ رہا تھا۔ارجن رکشاچلانے کا کام کرتاتھا۔جب کہ اس کی بیوی آس پاس کے گھروں میں برتن صاف کرنے کی کام کرتی تھی۔ روز کی طرح دوشنبہ کی صبح ارجن کی بیوی اور بیٹی کام پر چلے گئے۔ گھر پر وہ اکیلا تھا۔اسی دوران اس نے اپنے رومال کے سہارے دروازے کے کنڈے میں پھانسی لگاکر خودکشی کرلی۔
دوپہر قریب بارہ بجے جب اس کی بیوی اور بیٹی گھر لوٹے تو ارجن کی لاش کنڈے س
ے لٹکتاملا۔اطلاع پاکر موقع پر پہنچی مانک نگر پولیس نے تفتیش کرکے لاش پوسٹ مارٹم کے لئے بھیج دیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ ارجن حد سے زیادہ شراب پینے کا عادی تھا۔ اسی کے چلتے وہ مایوس رہنے لگاتھا ۔شراب کے نشے کی وجہ سے اس نے خودکشی کرلی۔