لکھنؤ۔(نامہ نگار)یوم شہیداں کے موقع پر عام آدمی پارٹی نے حصول آراضی بل کی جم کر مخالفت کی۔پارٹی کارکنوںنے مرکزی حکومت کی کسان مخالف پالیسیوںکے خلاف ملک گیر تحریک شروع کی۔پارٹی کارکنوں نے سبھی ضلع دفاتر پر مظاہرہ کیااور انتظامیہ کو عرضداشت سونپی۔راجدھانی میں بھی پارٹی کارکنوںنے بھی کلکٹریٹ صدر گیٹ پر سیکڑوں کی تعدادمیں جمع ہوکر حصول آراضی ایکٹ۲۰۱۳ ترمیم کیلئے حکومت کے ذریعہ لائے جارہے آرڈیننس کے خلاف اور اترپردیش میں گنا کسانوں کی حالت اور بے موسم بارش سے ریاست کے کسانوں کی زبوں حالی کے سلسلے میں لوگوں کی توجہ مبذول کرائی۔
مظاہرے کے دوران پارٹی کے سریش لودھی اور للت تیواری نے ۲۰۱۳میں بنے قانون اور مرکزی حکومت کی ترمی
موں کے بارے میں اطلاع دیتے ہوئے بتایا کہ کسانوں کی زمین پر حکومت کی بری نظرہے۔ انہوں نے اترپردیش کے گناکسانوں کو جن کی فصلوں کی سہارا قیمت نہیں ملی ہے ان کی حالت سے بھ روشناس کرایا۔