کولکتہ: ماضی کی مشہور اداکارہ ۷۷ سالہ وحیدہ رحمن جو ان دنوں ایوارڈ یافتہ فلمساز اپارنا سین کی بنگالی فلم شیکسپیئر کے ناول ’’رومیو اینڈ جیولٹ‘‘ سے ماخوز ’’ارشناگر‘‘ کی شوٹنگ کیلئے کولکتہ آئی ہوئی ہیں انہوں نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ وہ ا?ج ودیا بالن میں اپنا ا?پ دیکھ رہی ہیں۔ان سے پوچھا گیا پچھلے وقتوں میں کوئی یادگار ہو تو ایسی کون اداکارہ ہے جو اس پر پورا اترتی ہو تو وحیدہ رحمن نے فوراً ودیا بالن کا نام لیتے ہوئے اس کی۲۰۱۲کی سپر ہٹ تھرلر کہانی کا نام لیا جس میں اس نے ودیا باغچی کا کردار ادا کیا۔ وحیدہ رحمن نے مزید کہا کہ وہ ۲۰
۰۷ کی فلم ’’جب وی میٹ‘‘ دیکھ کر بہت محظوظ ہوئی تھیں۔ ماضی کی اداکارہ وحیدہ رحمن جس نے اپنے جاندار کرداروں سے مداحوں کو محظوظ کیا جیسا کہ ’’کاغذ کے پھول، تیسری قسم، رام اور شیام، گائیڈ اور پریم پجاری‘‘ فلموں میں ہے، نے بتایا کہ وہ ہر قسم کی فلم دیکھتی ہیں اور اس موقع پر انہوں نے فلمساز انوپ سنگھ کی فلم ’’قصہ‘‘ کا بھی ذکر کیا، وحیدہ رحمن نے فلموں میں نازیبا الفاظ کے استعمال پر بھی ناپسندیدگی کا اظہار کیا۔