نئی دہلی ۔ 3 دسمبر :سائنسدانوں نے ایک تحقیق کے بعد اس بات کا انکشاف کیا ہے کہ ذہنی تربیت کرنے والی بعض کمپیوٹر گیمز سے عمر رسیدہ اور بزرگ افراد کا چلنے پھرنے کے دوارن توازن بہتر ہوجاتا ہے اور ان میں چہل قدمی کی صلاحیت بڑھ جاتی ہے۔ چلنے پھرنے سے انسان کی سوچنے کی صلاحیت بڑھ جاتی ہے جبکہ عمر رسیدہ افراد میں چلنے کے دوران پھسل کر گرنے کے واقعات جسمانی کمزوری کے ساتھ ساتھ ذہنی کمزوری کی وجہ سے بھی ہوتے ہیں۔ یہ تحقیق اوسطاً 83 سال کی عمر کے افراد پر تجربات کے بعد سامنے آئی۔