لکھنؤ۔(نامہ نگار)مرکزی وزیر کلراج مشرا جنتا ایکسپریس حادثہ کے زخمیوں کو دیکھنے منگل کو ٹراما سینٹر پہنچے انہوں زخمیوں سے ملاقات کرکے ان کی خیرت دریافت کی۔مسٹر مشرا نے زخمیوں کو یقین دلایا کہ وہ ان کی ہر ممکن مدد کی کوشش کریں گے۔انہوںنے کہا کہ وہ اس قسم کی واردات نہ ہو اس کے لئے حکومت کارگر قدم اٹھائے گی۔وہیں علاج کے دوران آج ایک خاتون کی موت ہوگئی۔کنگ جارج میڈیکل یونیورسٹی کے ٹراما سینٹر میں مریضوں کے لئے آج کا دن پھر مصیبت بھرا رہا۔کیوںکہ منگل کی صبح مرکزی وزیرکلراج مشرا ٹراما سینٹر آگئے ان کے آنے پر عام مریضوں کے علاج میں پریشانیاں آئیں اور کئی مریضوںکو بھیڑ کے سبب وقت پر علاج نہیں مل سکا۔مسٹر مشرا نے ریل حادثے میں ز
خمی ہوئے لوگوں کو دیکھا اور بہتر علاج کی یقین دہانی دلائی۔انہوںنے زخمیوں کے اہل خانہ سے بات کی۔انہوں نے کہا کہ حادثے کی جانچ کی جارہی ہے۔جانچ میں جو بھی قصوروار پایا جائے گا۔اس کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔
منگل کو ٹرین حادثہ کے زخمیوں میں علاج کے دوران ٹراما سینٹر میں ایک خاتون کی موت ہوگئی۔میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر وید پرکاش نے بتایا کہ ٹرین حادثے کا شکارہوئی سشیلا دیوی زوجہ وشوناتھ دوبے (۵۹) کانپورکے گولہ گھاٹ واقع نئی بستی کی رہنے والی تھی اس کو علاج کے لئے یہاں لایا گیا تھا۔ جہاں آج دوران علاج وینٹیلیٹر پر موت ہوگئی۔