لکھنؤ، 25 مارچ (یو این آئی) اترپردیش کو لوگ بجلی کی کمی سے تو پریشان رہتے ہی ہیں اب ہوسکتا ہے کہ ان کے لئے بجلی کے بلوں کی ادائیگی بھی دشوار ہوجائے ۔
اگر یوپی پاور کارپوریشن لمیٹیڈ کی تجویز کردہ شرحوں کو سرکار نے منظوری دے دی تو بجلی خاصی مہنگی ہوجائے گی۔
یوپی پی سی ایل نے گھریلو صارفین کے لئے بجلی کی شرحوں میں 8 فیصد اضافہ کا مطالبہ کیا ہے ۔ دراصل 16.38 فیصد کا اضافہ تجویز کیا گیا ہے جس میں 8 فیصد ریگولیٹری سرچارج ہوگا۔
جو تجویز سرکاری بجلی کنکشن کو بھیجی گئی ہے اس کے حساب سے 300 یونٹ
تک بجلی استعمال کرنے والے گھریلو صارفین کو 4.75 روپے فی یونٹ ادا کرنے ہونگے ۔