ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ ملکہ شراوت جو حال ہی میں رلیز ہونے والی فلم ڈرٹی پالٹکس میں مرکزی کردار ادا کرچکی ہیں۔اب فلم ’’عشق ان سنسرڈ‘‘ میں کام کریں گی۔ چار مختلف کہانیوں پر بنائی جانے والی فلم کی ایک کہانی میں ہیروئن ہیں جو اداکار شرمن جوشی کی دوست بنیں گی۔کچھ عرصہ قبل اطلاعات تھیں کی اس فلم کو سنجے لیلا بھنسالی پروڈیوس کررہے ہیں مگر اب سننے میں آرہا ہے کہ سنجے لیلا بھنسالی پروڈکشن کے سابق سی ای او سندیپ سنگھ اسے پروڈیوس کررہے ہیں۔ملکہ فلم میں شوقیہ طور پر اداکاری کی طرف آنے والی ایسی لڑکی کاکردار ادا کررہی ہیں جو ایک اسٹیج ہدایتکار جس کا کردار شرمن جوشی نبھا رہے ہیں کی محبت میں مبتلا ہوجاتی ہے۔فلم کی دیگر تین کہانیوں پر امیت سدھ اور پترلیکھا، کالکی کوچلین اور گلشن دیویا ، ورناشی اور نئے ادااکر لشہان سیگل کام کررہے ہیں۔فلم کی مصنفہ انورادھا تیواری کے مطابق اس میوزیکل رومانوی فلم میں غزل قوالی ، صوفی اور راک رومانٹک ٹریک کے علاوہ آئٹم سانگ سمیت 14 گانے ہیں جب کہ فلم کی ہر کہانی کا تعلق حقیقی زندگی سے ہے اور فلم کے شروع سے لے کر آخرتک تمام کہانیاں ایک دوسرے کے ساتھ ساتھ چلتی نظر آئیں گی۔’’ہندوستان ٹائمز‘‘ کے مطابق سندپ سنگھ نے کہا ہے کہ وہ اپنی اس فلم کی شوٹنگ صرف 6
0 دن میں مکمل کرناچاہتے ہیں جو انھیں شہروں میں کی جائے گی جہاں سے فلم کی ہیروئنوں کا تعلق ہے۔ ایک سوال کے جواب میں انھوں نے کہا کہ میں اس فلم کو ازخود ریلیز کرنے کا اعلان نہیں کرسکتاکیونکہ سنجے لیلا بھنسالی میرے استاد ہیں اور وہ ہی اس کا فیصلہ کریں گے کہ اسے کب سینما گھروں کی زینت بنایا جائے۔