لکھنؤ (نامہ نگار)پولیس بھرتی کے خلاف بی جے پی یوامورچہ نے اسمبلی کے سامنے وزیراعلیٰ اکھلیش یادوکاپتلانذرآتش کیا۔ یوامورچہ کے ریاستی سکریٹری اوررکنیت انچارج سونوسنگھ نے ریاستی حکومت پرحملہ کرتے ہوئے کہا کہ ایک مخصوص طبقہ کوخوش کرنے کیلئے
پولیس بھرتی میں تفریق کی گئی۔ اس کانتیجہ سماج وادی حکومت کوبھگتناپڑے گا۔
بھارتیہ جنتایوامورچہ کے ریاستی نائب صدر راگھویندر تیواری نے کہا کہ اترپردیش کے نوجوان ایس پی حکومت سے کافی مایوس ہے۔ وہ خاموش بیٹھنے والانہیں ہے۔ پوری ریاست سے آئے نوجوانوںکے ساتھ جس طرح سوتیلا برتائوکیاگیااس سے بھرتی کے کام شک کے دائرے میں آگیاہے۔ بی جے پی کارکنان سماج وادی پارٹی کے اس فعل کا جواب دیں گے۔