نئی دہلی۔ جنوبی افریقہ کے آل رائونڈرجے پی ڈومنی انڈین پریمیئر لیگ کے آٹھویں سیشن میں دہلی ڈیر ڈیولس کے کپتان ہوں گے۔جنوبی افریقہ کے ٹی 20 کپتان ڈومنی گزشتہ سال ڈیرڈیولس سے جڑے تھے۔انہوں نے ایک بیان میں کہامیں فرنچائزی کا شکرگزار ہوں جس نے مجھ پر اتنا اعتماد کیا۔ اتنے باصلاحیت کھلاڑیوں کی کپتانی کرنا فخر کی بات ہے۔ میں اس سیشن کو لے کر کافی حوصلہ افزائی ہوں۔ڈیرڈیولس کے کوچ گیری کرسٹن نے کہاجے پی ڈومنی کپتانی کیلئے بہترین انتخاب ہیں۔ ان کے پاس کافی تجربہ ہے اور بطور کھلاڑی نے انہیں پکا ہوتے دیکھا
ہے۔وہیں دوسری جانب تنازعات سے گھرے رہنے والے نیوزی لینڈ کے کرکٹر جیسی رائیڈر کو ایک بار پھر بحران میں پڑ گئے ہیں۔رائیڈر کو نیوزی لینڈ کے گھریلو ٹورنامنٹ کے آخری دور سے معطل کر دیا گیا ہے۔ گزشتہ ہفتے نادرن ڈسٹرکٹس کے خلاف میچ کے دوران اوٹیگو کیلئے کھیلتے ہوئے رائڈر نے امپائر کے فیصلے پر عدم اطمینان ظاہر کیا تھا۔میڈیا میں کہا گیا کہ رائیڈر نے وکٹ کے پیچھے کیچ ہونے کے بعد برا بھلا کہے۔ انہیں پلنکٹ شیلڈ ٹورنامنٹ کے دسویں دور سے معطل کر دیا گیا ہے۔رائیڈر اور تنازعات کا پرانا ناطہ رہا ہے۔ گزشتہ سال فروری میں ہندوستان کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے آغاز سے پہلے آکلینڈ میں دیر رات شراب کی وجہ سے انہیں ٹیم سے باہر کر دیا گیا اور اس کے بعد سے وہ نیوزی لینڈ کیلئے نہیں کھیل سکے ہیں۔