لکھنؤ۔ ( نامہ نگار) نیدر لینڈ کی ورجے یونیورسٹی اور ایراز لکھنؤ میڈیکل کالج مل کر طبی شعبے میں کام کریں گے ۔ ہر سال کالج کے دو میڈیکوز نیدر لینڈ میں جا کر ریسرچ کرسکیں گے ۔ اتنا ہی نہیں دو نوں اداروں کے اساتذہ کیلئے بھی تربیتی پروگرام وقتافوقتا منعقد کئے جاتے رہیں گے ۔ اس کیلئے دونوں اداروں نے گزشتہ ۲۴ مارچ کو باہمی معاہدہ کیا ۔ سمجھوتے کی اطلاع ایراز میڈیکل کالج کی ڈائریکٹر اکیڈمک پروفیسر فرزانہ مہدی نے دی ۔
یوپی پریس کلب میں منعقد پریس کانفرنس میں پروفیسر مہدی نے بتایا کہ نیدر لینڈ کی ایمسٹرڈم واقع ورجے یونیورسٹی کے سربراہ پروفیسر جاپ ونٹر ۔۔بقیہ ص ۲
پر
اور پروفیسر کرس ملڈرنیز ایراز کی جانب سے ڈائریکٹر اکیڈمک پروفیسر فرزانہ مہدی نے معاہدہ پر دستخط کئے ہیں ۔ دہلی کے ہوٹل تاج میں کئے گئے معاہدے کی تفصیل بتاتے ہوئے پروفیسر مہدی نے کہا کہ یہ دونوں ہی اداروں کیلئے ایک موقع ہے جب دو بڑے طبی ادارے آپس میں مل کر کام کریں گے ۔ انہوں نے بتایا کہ ایراز لکھنؤ میڈیکل کالج کے دو میڈیکل طلباء کا انتخاب کیا جائے گا جو ادارے کے خرچ پر نید ر لینڈ بھیجے جائیں گے ۔ یہ طلباء ادارے کے چنندہ گریجویٹ ہوں گے اور تحقیقی کام کرنا چاہتے ہوں گے ،اسی طرح ورجے یونیورسٹی کے بھی دو طلباء جلد ایراز میڈیکل کالج آئیں گے ان کا پروگرام طے ہوگیا ہے ۔
انہوں نے بتایا کہ اساتذہ کیلئے بھی تربیتی پروگرام ہوں گے جس میں دونوں اداروں کے معالجین ایک دوسرے کے یہاں جا کر وہاں کے تحقیقی کام ، مریضوں کی نگہداشت ، طریقہ علاج اور مریضوں کے علاج میں استعمال ہورہی تکنیک سیکھ سکیں گے ۔
پریس کانفرنس کے دوران موجود ادارے کی پرنسپل ڈاکٹر ساوتری ٹھاکر نے بتایا کہ جس طرح ایراز میڈیکل کالج میں مختلف بیماریوں کے مریض آتے ہیں اور ان کا بہتر طریقہ سے علاج کیا جاتا ہے۔۔بقیہ ص ۲ پر
اسی طرح نیدر لینڈ کی ورجے یونیورسٹی میں استعمال ہورہی طبی تکنیک عالمی سطح کی ہے ، ایسی صورت میں اگر دونوں ادارے مل کر کام کرتے ہیں تو یہ دونوں اداروں کیلئے مفید ثابت ہوگا ۔
واضح رہے کہ ورجے یونیورسٹی نید رلینڈ میں تیسری اور دنیا کی بہترین ۱۰۰ جامعات میں مقام رکھتی ہے ۔ ٹھیک اسی طرح ہندوستان میں ایراز لکھنؤ میڈیکل کالج کا بھی ملک کے بہترین ۳۰ کالجوں میں شمار ہوتا ہے ۔ یہ کالج جدید ترین سہولیات سے آراستہ ، ۹۵۰ بستروں کا اسپتال بھی چلاتا ہے ، جہاں مریضوں کو بہت ساری مہنگی جانچیں جیسے سٹی اسکین ، الٹرا سونا گرافی ، ایم آر آئی اور ایکسرے وغیرہ مفت کئے جاتے ہیں ۔
ورجے یونیورسٹی ایمسٹرڈم اور ایراز لکھنؤ میڈیکل کالج نے باہمی تعاون کیلئے درج ذیل نکات پر رضا مندی ظاہر کی ہے
٭دونوں ادارے اپنی فیکلٹیوں ، انتظامی عملہ ، شعبوں اور تحقیقی اداروں کے درمیان باہمی تعلق اور آپسی تعاون کریں گے ۔
٭دونوں ادارے اپنے گریجویٹ اور پوسٹ گریجویٹ طلباء وطالبات کیلئے ایک دوسرے کے اداروں میں سفر کا بندوبست کریں گے ۔
٭تحقیق ، تعلیم اور تبادلہ خیال کیلئے یہ ادارے اپنے ملازمین کو ایک دوسرے کے یہاں بھیجیں گے ۔
٭ دونوں ادارے نہ صرف اپنی لائبری اشیاء اور تحقیقی اشاعتوں کا تبادلہ کریں گے بلکہ آپس میں اطلاعات کا بھی تبادلہ کریں گے ۔
٭ دونوں ادارے باہمی تعاون سے مشترکہ تحقیقی کام کریں گے ۔
ورجے یونیورسٹی ایمسٹرڈم اور ایراز لکھنؤ میڈیکل کالج نے
باہمی تعاون کیلئے درج ذیل نکات پر رضا مندی ظاہر کی ہے
دونوں ادارے اپنی فیکلٹیوں ، انتظامی عملہ ، شعبوں اور تحقیقی اداروں کے درمیان باہمی تعلق اور آپسی تعاون کریں گے ۔
دونوں ادارے اپنے گریجویٹ اور پوسٹ گریجویٹ طلباء وطالبات کیلئے ایک دوسرے کے اداروں میں سفر کا بندوبست کریں گے ۔
تحقیق ، تعلیم اور تبادلہ خیال کیلئے یہ ادارے اپنے ملازمین کو ایک دوسرے کے یہاں بھیجیں گے ۔
دونوں ادارے نہ صرف اپنی لائبری اشیاء اور تحقیقی اشاعتوں کا تبادلہ کریں گے بلکہ آپس میں اطلاعات کا بھی تبادلہ کریں گے ۔
دونوں ادارے باہمی تعاون سے مشترکہ تحقیقی کام کریں گے ۔