نئی دہلی، 27 مارچ(یو این آئی) پٹرولیم اور قدرتی گیس کی وزارت کے ادارے پٹرولیم پلاننگ اینڈ اینالیسس سیل (پی پی اے سی) کے ذریعہ کمپیوٹر پرشائع کئے جانے والے اعدادوشمار کے مطابق ہندوستان میں 26 مارچ 2015 کو خام تیل کی بین الاقوامی قیمت بڑھکر 57.03 امریکی ڈالر فی بیرل ہوگئی جو پچھلے
کاروباری روز یعنی 25مارچ 2015 کو اس سے کم یعنی 53.31 ڈالرفی بیرل تھی۔
ہندوستانی روپے کے لحاظ سیخام تیل کی قیمت میں اضافہ درج کیا گیا ہے ۔ 26 مارچ 2015 کواس کی قیمت 3574.07 روپے فی بیرل ہوگئی جو پچھلے کاروباری روز 25 مارچ 2015 کو اس سے کم یعنی3323.35 روپے فی بیرل تھی۔