لکھنؤ۔ ٹی ای ٹی پاس معلم اردو ایسوسی ایشن کا دھرنا دسویں روز بھی جاری رہا۔ چار ہزار دو سو اسی اردو ٹیچروں کی نامکمل بھرتی کو پورا کرانے، پانچ سو اردو ٹیچروں کی نئی بھرتی کے مطالبات کے سلسلہ میں لکشمن میلہ میدان پر جاری دھرنے کی قیادت آج صوبائی صدر ارشاد ربانی نے کی۔
دھرنے میں شامل معلمین نے ایک آواز ہوکر کہا کہ جب تک وزیر اعلیٰ اکھلیش یادو گیارہ اگست ۱۹۹۷ء سے قبل کے معلمین جو کہ ٹی ای ٹی پاس ہیں سب کی
ملازمت کی راہ ہموار نہیں کرائیں گے ہم لوگ میدان سے نہیں ہٹیں گے۔
آج کے دھرنے کو سہیل اختر ٹانڈوی، محمد نسیم اناؤ، ایم آئی نادم، نصرت اصلاحی، محمد مبین، عالمگیر، پرویز اختر، ڈاکٹر راشد، شمشاد اور دیگر افراد نے اپنے خیالات کا اظہارکیا۔