ٹوکیو ۔ 3 دسمبر: جاپانی پولیس نے ایک اپارٹمنٹ میں غیر قانونی طور پر رکھے گئے خطرناک سانپ اور چھپکلیاں برآمد کر لیں۔ پولیس کے مطابق ان میں سے بعض سانپ 9 فٹ تک لمبے تھے اور ان سب کو 10 مربع میٹر کے ایک بڑے ہال میں رکھا گیا تھا۔ اس ہال کا مالک ایک 40 سالہ شخص تھا جس کو پولیس نے حراست میں نہیں لیا تاہم اس کے خلاف کیس متعلقہ حکام کو بھجوا دیا ہے۔ اس شخص کا کہنا تھا کہ اس نے 80 کے قریب سانپ، چھپکلیاں اور دیگر رینگنے والے جاندار اور پالتو جانوروں کی طرح رکھے ہوئے تھے۔