ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ ودیا بالن کے ایک ٹی وی ڈانس شو کے جج بننے کے امکانات بڑھ گئے۔ بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق بالی ووڈ پروڈیوسر ایکتا کپور جو کہ ٹی وی شو ”نچ بلیے” کے سیزن سات کو بھی پروڈیوس کر رہی ہیں نے نئے سیزن کے ججز میں ایک نام شامل کرنے کی خواہش کا اظہار کیا ہے اور وہ نام اداکارہ ودیا بالن کا ہے۔ مصنف چیتن بھگت پہلے سے ہی اس شو کے جج پینل کا حصہ
ہیں جبکہ ایکتا نے اداکارہ ودیا کو شو کا جج بننے کی پیشکش بھی کر دی ہے اور امکان ظاہر کیا ہے کہ وہ مان جائیں گی۔ یہ شو جلد ہی بھارتی ٹی وی چینل سے آن ایئر ہو جائیگا۔