نئی دہلی: مشہور اداکار جیکی چن اپنی فلم ’’ ڈریگن بلیڈ ‘‘ کو بھارت میں بھی لانچ کرنا چاہتے ہیں۔اس سلسلے میں وہ اپنی اس فلم کا انڈین ریمیک بنا کر لانا چاہتے ہیں۔
جیکی چن نے کہا کہ وہ بھارت میں بھی اس فلم کی مقبولیت کا فائدہ اٹھانا چاہتے ہیں۔ فلم ’’ ڈریگن بلیڈ ‘‘ کو دوسرے ممالک میں بھی پہلے ہی ریلیز کی جا چکی ہے اور اب فملساز بالآخر اسے بھارت میں بھی لانے کا فیصلہ کر چکے ہیں۔جیکی چن کے مزید دوسرے بھی منصوبے ہیں۔ وہ اس فلم کو اب کچھ بالی ووڈ کے اداکاروں کے ساتھ بنانا چاہتے ہیں، وہ اس سلسلے میں بھارت کے کچھ ڈسٹری بیوٹرز اور کو بحثیت ساتھی پروڈیوسر لانے سے متعلق بھی بات کر چکے ہیں۔
اس فلم کی کہانی چین اور بھارت کے مابین سلک روٹ پر امن قائم رکھنے کے گرد گھومتی ہے۔ فی الوقت جیکی چن اپنی اس فلم کے بھارتی ریمیک سے متعلق انڈین
فلم بینوں کے رد عمل کے انتظار میں ہیں۔