ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ پریانکا چوپڑا نے نیشنل ایوارڈ جیتنے پر اداکارہ کنگنا راوت کو مبارکباد دینے کے ساتھ اپنے ایوارڈ نہ جیتنے کی وجہ کنگنا کی فلم ’’کوئن‘‘ کو ہی قرار دیا ہے۔دونوں فلم سٹارز۲۰۰۸میں ریلیز ہونے والی فلم ’فیشن‘ میں ایک ساتھ کام کر چکی ہیںبالی وڈ میں اداکارؤں کی’ کیٹ فائٹ‘ مشہور ہے لیکن کچھ موقعوں پر اس کے برعکس بھی ہو جاتا ہے۔منگل کو سنہ 2015 کے فلموں کے لیے قومی اعزاز یا نیشنل ایوارڈز میں کنگنا راناوت کو فلم ’کوین‘ میں بہترین اداکاری پر ایوارڈ دیا گیا۔ایوارڈ کی دوڑ میں پرینکا چوپڑا فلم ’میری کوم‘ میں مرکزی کردار ادا کرنے پر شامل تھیں لیکن پرینکا نے ایوارڈ جیتنے پر کنگنا کو مبارکباد دی ہے۔نیشنل ایوارڈز میں ’میری کوم‘ کو تفریح سے بھرپور فلم کا اعزاز دیا گیا۔امریکہ میں
موجود پرینکا نے ایک ٹویٹ میں کنگنا کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا: ’مجھے ہارنا پسند نہیں ہے لیکن اس بار کسی کے پیچھے بیٹھنا ہو گا تو وہ آپ ہوں گی کنگنا، مبارک ہو، یہ ’کوین‘ چھوٹے سے شہر سے ہے۔‘دونوں فلم سٹارز 2008 میں ریلیز ہونے والی فلم’ فیشن‘ میں ایک ساتھ کام کر چکی ہیں اور اس فلم میں بہترین اداکاری پر پرینکا کو نیشنل ایوارڈ ملا تھا۔کوین فلم ایک مڈل کلاس لڑکی کی کہانی ہے جو کہ شادی کے دن منگیتر کی جانب سے انکار کے بعد اکیلے ہنی مون منانے پیرس چلی جاتی ہے۔