نئی دہلی۔ نیوزی لینڈ کے سابق کپتان مارٹن کرو نے کہا ہے کہ اگر نیوزی لینڈ کو ورلڈ کپ فائنل میں آسٹریلیا کو ہرانا ہے تو بہتر کارکردگی کرنی ہوگی اور یہ دونوں ٹیموں کے درمیان جذبات سے بھرا مقابلہ ہوگا۔نیوزی لینڈ کی ٹیم نے اپنے تمام آٹھ مقابلے جیت کر اتوار کو ہونے والے فائنل میں جگہ بنائی ہے لیکن اس نے تمام میچ گھریلو میدان پر جیتے ہیں اور ایسے میں آسٹریلیا میں ہونے والے فائنل میں برینڈن میکلم کی قیادت والی ٹیم کا اصل امتحان ہوگا۔کرو کا خیال ہے کہ یقینی طور پر میچ میں آسٹریلیاسے سخت مقابلہ ہوگا۔کرو نے ورلڈ کپ فائنل سے پہلے دیئے انٹرو
یو میں کہااس کے بارے میں کچھ نہیں پتہ۔ کوئی ایم سی جی پر نہیں کھیلا ہے، شاید صرف ڈینیل ویٹوری اور برینڈن میکلم کھیلے ہیں، مجھے یقین نہیں ہے۔ لیکن انہیں اپنے وسائل کا بہتر استعمال کرنا ہوگا اور وہ اپنا کھیل اسی طرح کھیل رہے ہیں۔انہوں نے کہامجھے نہیں لگتا کہ میدان زیادہ فرق پیدا کریں گے لیکن آسٹریلیا کے خلاف کھیلنے پر یقینی طور پر جذبات کا سیلاب امڑیگا۔نیوزی لینڈ نے لیگ مرحلے میں آکلینڈ کے ایڈن پارک میں دلچسپ مقابلے میں آسٹریلیا کو ایک وکٹ سے ہرا دیا تھا لیکن کرو کو لگتا ہے کہ مائیکل کلارک کی قیادت والی ٹیم کو ہرانا مشکل ہوگا۔یہ دونوں ٹیموں کے تیز گیند بازوں کے درمیان کی بھی جنگ ہوگی جب ٹورنامنٹ میں سب سے زیادہ 21 وکٹ چٹکانے والے نیوزی لینڈ کے ٹرینٹ بولٹ کا سامنا آسٹریلیا کے مچل اسٹارک 20 وکٹ، مشیل جانسن اور جوش ہجل وڈ جیسے تیز گیند بازوں سے ہوگا۔کرو کو نیوزی لینڈ کے تیز گیند بازوں کی صلاحیت پر کافی بھروسہ ہے۔انہوں نے کہاتیز سوئنگ کے ساتھ تیز گیند بازی کے شعبہ میں نیوزی لینڈ کے پاس کہیں زیادہ مہارت ہے۔دونوں ٹیموں میں ڈینیل ویٹوری اور گلین میکسویل جیسے اسپنروں کی موجودگی کے باوجود کرو کو نہیں لگتا ہے کہ ایم سی جی پر اسپن زیادہ کردار نبھائے گی۔کرو نے جدید ون ڈے کے کپتانوں میں ہندوستانی کپتان مہندر سنگھ دھونی سے بہتر برینڈن میکلم کو بتایا۔انہوں نے کہامیں میکلم کے ساتھ جائوںگا کیونکہ وہ کپتانی کی نئی طرز لایا۔ اس کی کپتانی بالکل مختلف ہے۔ دھونی نے مسلسل اچھا کیا ہے، وہ کافی ہوشیار کپتان ہے۔ دباؤ میں کافی اچھا کرتا ہے اور شاندار کھلاڑی ہے۔کرو نے کہالیکن برینڈن مختلف انداز سے کام کرتا ہے۔ وہ اچھی بلے بازی کرتا ہے۔ وہ سخت جواب دینے والا کپتان ہے۔ اس میں نیا پن ہے اس لئے میں دھونی کے مقابلے میں اس کا طرف داری کروں گا لیکن کافی زیادہ فرق سے نہیں۔