ڈنی۔نیوزی لینڈ کے مداحوں نے آج میتھیو ہیڈن کا مذاق اڑایا کیونکہ آسٹریلیا کے اس سابق بلے باز نے مشورہ دیا تھا کہ کرکٹ ورلڈ کپ کے فائنل میں نیوزی لینڈ کی ٹیم میلبورن کرکٹ گراؤنڈ کے سائز کو دیکھ کر خوفزدہ ہو جائے گی۔نیوزی لینڈ کی ٹیم نے ٹورنامنٹ میں مسلسل آٹھ میچ جیت کر فائنل میں جگہ بنائی ہے لیکن اس نے تمام میچ اپنے چھوٹے گھریلو میدانوں پر کھیلے ہیں۔میتھیو ہیڈن نے میں اپنے کالم میں لکھا تھاسیمی فائنل میں کئی بار نیوزی لینڈ کے بلے بازوں کو چھکے جڑتے دیکھا گیا لیکن ایم سی جی میں وہ بائونڈری تک کے تین چوتھائی حصے پر ہی کیچ ہو جائیں گے۔انہوں نے کہا ایمانداری سے کہوں تو ایڈن پارک آکلینڈ میںنہیں ہوناچاہئے کیونکہ اس کاسائزبہت چھوٹاہے۔ اسے کرکٹ کا میدان نہیں ہونا چاہئے۔ اس میں سامنے کی بائوڈری کافی چھوٹی ہیں۔ہیڈن کے اس بیان پر نیوزی لینڈ کے مداحوں نے سخت رد عمل دیا ۔ نیوزی لینڈ کے مداحوں نے ٹویٹ کئے ایم سی جی سو بگ، ڈیوڈ بون ایک طرف سے دوسری طرف جاتے ہوئے 52 بیئر پی سکتے ہیں۔ایک اور ٹویٹ میں کہا گیا ایم سی جی اتنا بڑا ہے کہ کپتانوں کو فیلڈنگ میں تبدیلی کرنے وقت کھلاڑیوں کو تیزچلاناپڑتا ہے ۔پرستار نے ٹویٹ کیا ایم سی جی اتنا بڑا ہے کہ دو ٹیکساس اس میں سما سکتے ہیں۔ٹویٹ میں کہا گیاڈریسنگ روم تک جانے کیلئے 500
میل کا سفر طے کرنا پڑتا ہے۔ایک اور ٹویٹ کے مطابق ایم سی جی ، بہت سے لوگوں کا خیال ہے کہ اٹلانٹس کا کھویا ہوا شہر آئوٹ فیلڈ میں فاین لیگ اور تھرڈ مین کے درمیان کہیں ہے۔نیوزی لینڈ کے ایک اور پرستار نے ٹویٹ کیا ایم سی جی ، اتنا بڑا کہ وہاں چمکنے والی وہ لائیٹیں نہیں بلکہ پڑوسی کہکشاں کے سورج ہیں۔