کابل ۔ 3 دسمبر ؛افغانستان الیکشن کمیشن کے سربراہ یوسف نورستانی نے کہا ہے کہ افغانستان میں شفاف انتخابات کا انعقاد ممکن نہیں۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق کابل میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ملک میں جاری بدامنی کی صورتحال میں شفاف انتخابات کا انعقاد دشوار اور ناممکن نظر آتا ہے۔ الیکشن کمیشن کے سربراہ نے مزید کہا کہ افغانستان کے آزاد الیکشن کمیشن کی ایک دوسری مشکل اس ملک کی حکومت ہے کہ جو ملک میں سیکیورٹی کی برقراری میں مکمل طور پر ناکام نظر آرہی ہے اور یہی بات انتخابات کی عدم شفافیت کی ایک بڑی وجہ شمار ہوتی ہے۔افغانستان میں آئندہ ہونے والے صدارتی انتخابات کی شفافیت کا موضوع اس وقت سامنے آیا جب اس ملک کے صدر حامد کرزئی نے ان انتخابات کے انعقاد کی ایک شرط امریکا کے ساتھ سیکیورٹی معاہدے پر دستخط کو قرار دیا۔ دوسری جانب یوسف نورستانی نے انتخابات کے انعقاد کی ایک شرط امریکا کے ساتھ سیکیورٹی معاہدے پر دستخط کو قرار دیا۔ دوسری جانب یوسف نورستانی نے انتخابات میں عوام کی بھر پور شرکت اور ووٹوں کی گنتی کے عمل کی ٹھوس نگرانی افغانستان میں صدارتی انتخابات کے شفاف ہونے کی ضمانت دی ہے۔