نئی دلی۔سائنا نہوال آج دنیا کی نمبر ایک رینکنگ حاصل کرنے والی پہلی ہندوستا نی خاتون بیڈمنٹن کھلاڑی بن گئی۔جب اسپین کی مارن کو یہاں انڈین اوپن سپر سیریز سیمی فائنل میں شکست دی۔ رینکنگ اگلے ہفتے کو جاری ہوگی لیکن مارن کی ہار سے سائناکانمبر ایک بننا طے ہے۔ دو
سری موجودہ چمپئن مارن کو تیسری سیڈ یافتہ تھائی لینڈ کی انتانون نے شکست دی۔پرکاش نمبر ون مرد کھلاڑی رہ چکے ہیں لیکن ٹاپ رینکنگ حاصل کرنے والی سائنا ہندوستانی خاتون کھلاڑی ہیں۔وہ دوسرے سیمی فائنل میں جاپان کی ہاشموتو سے کھیلے گی۔اور اس میچ کے نتیجے کا ان کی رینکنگ پر کوئی اثر نہیں پڑے گا۔لندن اولمپک کانسے تمغہ فاتح سائنا نے اپنے کیریر میں 14انٹرنیشنل خطاب جیتے ہیں۔حال ہی میں وہ آل انگلینڈ چمپئن شپ فائنل میں پہنچنے والی پہلی ہندوستانی خاتون بنی تھی۔