نئی دہلی، 30 مارچ (یوا ین آئی) وزیر اعظم نریندر مودی نے اقلیتی امور کے وزیر مملکت مختار عباس نقوی کو جموں کشمیر میں پھر سے پیدا ہوئے سیلاب کے
خطرے اور اس وجہ سے ہو رہے نقصان کا جائزہ لینے کے لئے بھیجا ہے ۔
مسٹر نقوی نے جموں کشمیر روانہ ہونے سے پہلے یو این آئی کو بتایا کہ مسلسل بارش کی وجہ سے جہلم دریا میں سیلاب آنے کا خطرہ پیدا ہو گیا ہے ۔ وزیر اعظم نے
انہیں ریاست میں سیلاب کے جیسی پیدا صورتحال کا جائزہ لینے کے لیے وہاں جانے کو کہا ھے ۔ انہیں صورتحال کا
اندازہ کر رپورٹ دینے کے لئے کہا گیا ہے ۔
اس درمیان سری نگر سے موصولہ رپورٹ کے مطابق ریاستی حکومت نے سیلاب جیسی صورتحال سے نمٹنے کے لیے انتظامیہ کو ہر ممکن اقدامات کرنے کو کہا ہے
قومی آفات مینجمنٹ نے فوج سے بھی تعاون طلب کیا ہے ۔
ریاست میں مسلسل بارش ہو رہی ہے جس کی وجہ سے سرینگر سمیت ارد گرد کے بہت سے نچلے علاقوں میں پانی جمع ہو گیا ہے اور جہلم دریا خطرے کے نشان کو
پار کر گئی ہے ۔ ادھم پور کے قریب چٹان کھسکنے سے جموں کشمیر ہائی وے سے رابطہ منقطع ہو گیا ہے ۔وزیر اعظم نے نقوی کو سیلاب کے صورتحال کا جائزہ لینے جموں کشمیر بھیجا
نئی دہلی، 30 مارچ (یوا ین آئی) وزیر اعظم نریندر مودی نے اقلیتی امور کے وزیر مملکت مختار عباس نقوی کو جموں کشمیر میں پھر سے پیدا ہوئے سیلاب کے
خطرے اور اس وجہ سے ہو رہے نقصان کا جائزہ لینے کے لئے بھیجا ہے ۔
مسٹر نقوی نے جموں کشمیر روانہ ہونے سے پہلے یو این آئی کو بتایا کہ مسلسل بارش کی وجہ سے جہلم دریا میں سیلاب آنے کا خطرہ پیدا ہو گیا ہے ۔ وزیر اعظم نے
انہیں ریاست میں سیلاب کے جیسی پیدا صورتحال کا جائزہ لینے کے لیے وہاں جانے کو کہا ھے ۔ انہیں صورتحال کا اندازہ کر رپورٹ دینے کے لئے کہا گیا ہے ۔
اس درمیان سری نگر سے موصولہ رپورٹ کے مطابق ریاستی حکومت نے سیلاب جیسی صورتحال سے نمٹنے کے لیے انتظامیہ کو ہر ممکن اقدامات کرنے کو کہا ہے
قومی آفات مینجمنٹ نے فوج سے بھی تعاون طلب کیا ہے ۔
ریاست میں مسلسل بارش ہو رہی ہے جس کی وجہ سے سرینگر سمیت ارد گرد کے بہت سے نچلے علاقوں میں پانی جمع ہو گیا ہے اور جہلم دریا خطرے کے نشان کو
پار کر گئی ہے ۔ ادھم پور کے قریب چٹان کھسکنے سے جموں کشمیر ہائی وے سے رابطہ منقطع ہو گیا ہے ۔