ممبئی: بالی ووڈ میں اپنے بولڈ کرداروں سے مشہور ہونے والی اداکارہ سنی لیون اب جلد ہی اپنے شوہر ڈینیئل ویبر کے ساتھ نئی فلم ’’ڈینجرس حْسن‘‘ میں جلوہ گر ہو رہی ہیں‘ اس کے ساتھ ہی اس کے شوہر ڈینیئل ویبر بھی بالی ووڈ میں اپنے فنی سفر کا آغاز کرنے والے ہیں۔دونوں میاں بیوی کی پہلی بالی ووڈ فلم ’’ڈینجرس حْسن ‘‘ کے فلم سازوں نے گزشتہ دنوں اس فلم کی پہلی جھلک بھی
جاری کی ہے جس میں یہ جوڑا ایک گرما دینے والے سین میں ہے۔ ڈینئیل اور سنی اس فلم میں عشقیہ جذبات سے بھرپور انداز میں دیکھے جائیں گے۔ اس فلم کی ڈائریکشن ڈنیشن تیواڑی دے رہے ہیں جب کہ کہانی سمیر مودی نے تحریر کی ہے۔ یہ فلم ایک آڑھی ترچھی لو اسٹوری سے متعلق ہے جس میں دکھایا گیا ہے کہ کیسے ایک لڑکی دل توڑے جانے پر اس آدمی سے بدلہ لینے کی تلاش میں ہے۔ ڈینیئل جو کہ خود بھی ایک گٹارسٹ ہے اس فلم میں وہ اپنے اس ٹیلنٹ کو دکھاتے ہوئے نظر آئے گا۔ دوسری طرف سنی لیون کی نئی آنے والی فلم ’’ اک پہیلی لیلہ ‘‘ کے بھی ان دنوں خوب چرچے ہیں جس کے گانوں اور ٹریلر نے بھی دھوم مچا رکھی ہے۔