کیلے کا استعمال خواتین اپنی جلد کے مردہ خلیات کی صفائی کے سلسلے میں اور جلد کو چمک و رعنائی بخشنے کے لئے کیا کرتی ہیں خاص طورپر ساحلی علاقوں پہ بسنے والے افراد کی جلد اور ان کے بال رطوبت زدہ نمکین آب وہوا کے باعث قدرے خشک اوربے رونق ہو جایا کرتے ہیں اس لیے بیوٹی ایکسپرٹس اور ہربل ایکسپرٹس ان افراد کو اپنی جلد وبالوں پر پکے ہوئے کیلوں سے مساج ومالش کرنے کامشورہ دیتے ہیں تاکہ ان کی پڑمردہ
بے رونق جلد وتازہ اور دلکش نظر آنے لگے اور بول کی قدرتی چمک وخوبصورتی بھی لوٹ آئے۔ پوٹاشیم سے بھر پور کیلوں میں ایسا کوئی بھی ضرور رساں جز موجود نہیں ہوتا جس سے آپ کی جلد و بالوں کو ( چاہے وہ کتنی ہی حساس کیوں نہ ہو) نقصان نہیں پہنچتا ہے۔ پروٹین اور قدرتی چکنائی سے بھرپور ہونے اور ملین(Mild) ہونے کی وجہ سے یہ ہر قسم کی جلد کے لئے موزوں ثابت ہوتا ہے۔ پڑمردہ وبے جان جلد کو فوری چمک ودلکشی فراہم کرنے کے لئے ایک کیلے کو میش کر کے کم از کم ۱۵منٹ تک چہرے پرملاحت کیساتھ مساج کریں اس کے بعد نیم گرم پانی سے چہرہ دھوکر ایک بہترین موئسچرائزر کا استعمال کریں یا پھر بے بی لوشن لگالیں آپ کی خشک وپڑ مردہ جلد منٹوں میں روشن اور چمکدار دکھائی دینے لگے گی۔اس کے علاوہ میش کیے ہوئے کیلوں کے پیسٹ میں اگر ۲۔۱چمچے شہد ملا کر بالوں پر مساج کی جائے تو ی ایک بہترین ہیئر کنڈیشنر کاکام بھی سرانجام دیتا ہے۔ ذیل میں کیلے سے تیار کی جانے والی چند ہر بل بیوٹی ٹپس بتائی جا رہی ہے جو آپ کے حسن کونکھار نے میں ایک بہترین بیوٹی ٹریٹمنٹ کا کردار ادا کرے گا۔بنابا کیمو مائل (Chamomile) سوتھنگ لوشن :ایک عدد پکے ہوئے کیلے کو میش کر کے میں ۲کھانے کے چمچے تیز کمومائل ٹی شامل کریں اس مکسچر کو کاٹن بار یا روئی کے پھائے کی مدد سے چہرے یا جلد یہ پڑ جانے والے داغ دھبوں، ایکنی وپمپلز پر لگائیں ۵ منٹ تک لگا رہنے دیں اس کے بعد ٹھنڈے پانی سے چہرہ دھو کر صاف کرلیں۔