لکھنؤ۔اترپر دیش کے چیف سکریٹری آلوک رنجن نے ہدایت دی ہے کہ لکھنؤ میٹر و پر وجیکٹ کے اسٹیشنوں اور دیگر استعمال کیلئے لکھنؤ تر قیا تی اتھا رٹی کی جانب سے ضروری زمین تر جیحی بنیاد پر لکھنؤ میٹرو ریل کا رپو ریشن کو ۹۰ سال کے پٹے پر مہیا کرائی جائے ۔ چیف سکریٹری آج سا شتری بھون کے اپنے دفتر میں لکھنؤ میٹر و ریل پر وجیکٹ کے کا موں کا جا ئزہ لے رہے تھے ۔ میٹنگ کے دوران انہوں نے پر وجیکٹ کے کاموں کی پیش رفت پر اطمینان ظاہر کر تے ہوئے کہاکہ آئند ہ پروجیکٹ کے کاموں کو تیز رفتار کے ساتھ یقینی بنایا جائے ۔ مسٹر رنجن نے کہاکہ ضلع مجسٹریٹ لکھنؤ بغیر کسی تا خیر کے لکھنؤ میٹر و ریل پر وجیکٹ کو کر شنا نگر اسٹیشن کے لیے کر شنا نگر تھا نے کی جزوی زمین کی منتقلی کا رپو ریشن کے حق میں یقینی بنائیں۔ انہوں نے محکمہ داخلہ نیز محکمہ تعمیرات عامہ کے افسران کو یہ بھی ہدایت دی کہ کا نپو ر روڈ پر میٹر و ریل کی تعمیر کے مد نظر اس راستے سے ایئر پو رٹ جا نے والے ٹریفک کو ڈائیورٹ کر نے کیلئے متبا دل راستے کومستحکم کر نے کا کام ہر حالت میں مو سم با راں سے قبل مکمل کرانا یقینی بنایا جائے ۔ میٹنگ میں پر نسپل سکریٹر ی رہائش اور منصوبہ بندی سد ا کا نت ، انفرا اسٹرکچر اور صنعتی تر قیا ت کمشنر مہیش گپتا ، ضلع مجسٹریٹ لکھنؤ راجیشور اور لکھنؤ میٹرو ریل کا رپوریشن کے منیجنگ ڈائریکٹر کما ر کیشو اور دیگر سینئر افسران موجو د تھے ۔