ئی دہلی۔ عظیم اسپنر ایراپلی پرسنا کا خیال ہے کہ ورلڈ کپ میں ہندوستانی گیندبازوں نے اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کیا لیکن مسلسل اس فار م کو برقرار رکھنے کیلئے ہندوستان کے اچھے تیز گیند بازوں اور اسپنروں کی مزیدضرورت ہے۔آسٹریلیا میں ٹسٹ اور سہ رخی ون ڈے سیریز میں کافی تنقید
کا سامنا کے بعد ہندوستانی گیند بازوں نے عالمی کپ میں شاندار کارکردگی کرکے سات میچوں میں 70 وکٹ لئے تھے۔پرسنا نے کہااگلے ورلڈ کپ کی تیاری ابھی سے شروع ہو جانی چاہئے۔ ہندوستان کے پاس ٹیم کو آگے لے جانے کا اچھا موقع ہے۔مجھے لگتا ہے کہ بلے بازوں میں سے زیادہ تر انگلینڈ میں ہونے والے اگلے ورلڈ کپ تک کھیلیں گے۔انہوں نے کہابولنگ میں اشون نے آسٹریلیا میں اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور وہ اگلے چار سال اور کھیل سکتا ہے۔ہندوستان کو اس کے ساتھ اچھے لیگ اسپنر کی ضرورت ہے۔اس کے علاوہ تیز گیند بازوں کا بھی بڑا گروپ ہونا چاہئے۔انہوں نے کہاہمیں اور تیز گیند بازوں کی ضرورت ہے۔اس کے علاوہ ایک اچھا لیگ اسپنر بھی چاہئے۔سمیع اور موہت نے ٹورنامنٹ میں عمدہ بولنگ کی۔انہیں یہ بھی لگتا ہے کہ مہندر سنگھ دھونی شاید اگلا ورلڈ کپ نہیں کھیل سکیں گے لہذا ٹسٹ کپتان وراٹ کوہلی کو ٹیم مسائل میں مزید ذمہ داری لینی چاہئے۔پرسنا نے کہاکوہلی کو یہ یقینی بنانا ہوگا کہ وہ ٹیم کے کپتان ہیں۔اسے اپنی بلے بازی کے علاوہ کپتانی پر بھی محنت کرنی ہوگی۔وہ اچھا کھلاڑی ہے لیکن کئی بار اسے اپنی جارحیت پر قابو رکھنا چاہئے۔انہوں نے کہامثلا سیمی فائنل میں اننگز کا آغاز میں مچل جانسن کی گیند پر وہ پل شاٹ کھیلنے کی ضرورت نہیں تھی۔اگر وہ ٹکا رہتا تو ہندوستان جیت بھی سکتا تھا۔پرسنا نے کہا کہ ہندوستانی ٹسٹ ٹیم کو بہتر کارکردگی کیلئے آسٹریلیا، نیوزی لینڈ اور جنوبی افریقہ میں کھیلنا ہوگا۔انہوںنے کہا ہندوستان کوبرصغیر میں کھیلنے کا زیادہ فائدہ نہیں ہو رہا ہے۔