لکھنؤ ۔ فائونڈیشن فار ایجوکیشن اینڈ اکنامک ڈیولپمنٹ کے زیر اہتمام ایڈس جیسی مہلک بیماری کے تئیں بیداری کیلئے مہیلا پی جی کالج امین آباد میں پوسٹر سازی کا ایک مقابلہ منعقد کیا گیا جو ’’گیٹنگ ٹو زیرو ‘‘ جیسے موضوع پر مبنی تھا ۔ اس مقابلے میں تقریبا ۱۷۰ طالبات نے شرکت کیا ۔ اس موقع پر منعقد پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے فیڈ کے سکریٹری طارق خاں نے کہا کہ سماج میں ایڈس کے شکار مریضوں سے تفریق برتی جارہی ہے جوبالکل غلط ہے ۔ فاروق رحمان نے طالبات کو ایڈس سے متعلق معلومات دیتے ہوئے کہا کہ وہ سماج کے ہر طبقہ تک یہ پیغام پہونچائیں ۔مقابلے میں اول مقام حاصل کرنے والی طالبہ کو ایک ہزار ،دوم کو ساڑھے سات سو اور سوم کو پانچ سو روپئے نقد کے ساتھ ایک یادگاری نشان اور سرٹیفکٹ بھی دیا گیا۔