لکھنؤ۔(نامہ نگار)بی جے پی مہانگر کارکنوں نے کسانوں کے مسائل کے سلسلے میں اسمبلی کے سامنے مظاہرہ کیا۔ کارکنان کے قیادت کررہے موہن لال گنج کے رکن پارلیمنٹ کوشل کیشور نے کہاکہ سماج وادی حکومت کسانوں کے ساتھ ناانصافی کررہی ہے۔بارش اور ژالہ باری سے کسانوں کی فصلیں تباہ ہوگئی ہیں ۔لیکن حکومت آنکھیں موندے بیٹھی ہے۔بی جے پی کسانوں کے ساتھ ہورہی ناانصافی کو برداشت نہیں کرے گی۔سیکڑوں کارکنان کے ساتھ بی جے پی ریاستی دفتر کے گیٹ سے لے کر اسمبلی روڈ پر بی جے پی کارکنان نے حکومت کے خلاف مظاہرہ کرکے ناراضگی ظاہر کی۔
کارکنان سڑک پر لیٹ گئے اور حکومت کے خلاف جم کر نعرے بازی کی۔ کار
کنان نے سماج وادی حکومت پر کسانوں کے ساتھ دھوکہ کرنے کا الزام لگاتے ہوئے کہا کہ جو سرکاری مدد کا اعلان کیا گیا ہے وہ ناکافی ہے۔ پوری ریاست میں حکومت کسانوں کا استحصال کررہی ہے۔ ایس پی حکومت میں کسان پریشان ہے۔بی جے پی کسانوں کے استحصال پرخاموش نہیں بیٹھے گی۔بی جے پی حکومت کے ہر کسان مخالف فیصلے کا ڈٹ کر مقابلہ کرے گی۔