لکھنٔو، یکم اپریل (یو این آئی) اترپردیش کی راجدھانی لکھنٔو کے میونسپل علاقہ کی سچیوالیہ کالونی میں کل دیر رات
نامعلوم حملہ آور نے غذا و رسد محکمہ کے چیف سکریٹری ہیمنت رائے کے پرائیویٹ سیکریٹری کاشی ناتھ تیواری کو گولی مارکر زخمی کردیا۔پولیس ترجمان نے آج یہاں بتایا ہے کہ رات قریب دس بجے مسٹر تیواری جیسے ہی اپنے گھر کے باہر نکلے تبھی ایک نامعلوم حملہ آور نے انہیں گولی مار دی جس سے وہ زخمی ہوگئے ۔ زخمی حالت میں مسٹر تیواری کو ٹراما سنٹر میں داخل کرایا گیا ہے ۔ گولی چلانے کے سبب کا پتہ نہیں چل سکا۔حملہ آور کو تلاش کیا جارہا ہے ۔ پولیس نے چھان بین شروع کردی ہے ۔