ممبئی۔بالی وڈ کے اداکار اکشے کمار نے فلم انڈسٹری میں اپنے 24 برس مکمل کر لیے ہیں۔ اکشے کمار نے اپنے اس طویل کریئرمیں ایکشن اور کامیڈی فلموں کے ساتھ ساتھ اینیمیشن فلمیں بھی کی ہیں۔اکشے کا کہنا ہے کہ انھوں نے کئی فلمیں دوستی یاری میں بھی کی تھیں لیکن اب انھوں نے ایسا کرنا بند کر دیا ہے۔ان کا کہنا تھا: ’دوستی یاری میں کافی غلط فلمیں سائن کر لی تھیں لیکن ناظرین کے تئیں آپ کی کچھ ذمہ داریاں ہوتی ہیں، اچھی فلم دینا آپ کی ڈیوٹی ہوتی ہے۔ اب میں دوستی یاری میں کوئی فلم نہیں کرتا۔‘’زیادہ توقعات نہ رکھیں‘:اکشے کمار اپنے ناظرین سے درخواست کرتے ہیں کہ وہ ان کی فلموں سے کچھ خاص امیدیں نہ لگایا کریں۔وہ کہتے ہیں: ’پتہ نہیں آپ کیا سوچ کر آئیں گے۔ کسی بھی فنک
ار کے لیے یہ بہت مشکل ہو جاتا ہے۔ میں اپنی ہر فلم کو اس طرح سے کرتا ہوں کہ اس فلم کا میری کسی گذشتہ فلم سیکوئی ناطہ نہ ہو۔‘اکشے کے مطابق وہ بڑے بجٹ کی فلمیں اس لیے نہیں کرتے تاکہ اگر فلم ناکام ہو جائے تو فلمساز دباؤ میں نہ آئے۔قسمت کے امیر:اکشے کمار اب تک تقریباً ۱۰۰ فلمیں کر چکے ہیں اور ان کاخیال ہے کہ فلمی صنعت میں کامیاب ہونے کے لیے اچھی قسمت کا ہونا بے حد ضروری ہے۔اپنی قسمت کا شکریہ ادا کرتے ہوئے اکشے کہتے ہیں: ’انڈسٹری میں کامیابی کے لیے ۷۰ فیصد قسمت اور۳۰ فیصد محنت کی ضرورت ہوتی ہے۔‘’دوستی یاری میں کافی غلط فلمیں سائن کر لی تھیں لیکن ناظرین کے تئیں آپ کی کچھ ذمہ داریاں ہوتی ہیں، اچھی فلم دینا آپ کی ڈیوٹی ہوتی ہے۔ اب میں دوستی یاری میں کوئی فلم نہیں کرتا‘وہ کہتے ہیں: ’اسٹوڈیوز کے باہر میں کئی ایسے لوگوں کو دیکھتاہوں جو مجھ سے زیادہ محنتی، باصلاحیت اور مجھ سے بہتر دکھنے والے ہیں لیکن میرے پاس قسمت ہے جو ان کے پاس نہیں ہے۔‘بھگوان شیو بننے کی خواہش:فلم ’او مائی گاڈ‘ میں اکشے نے بھگوان کرشن کا کردار ادا کیا تھا جو کافی مقبول ہوئی تھی اور اب اکشے کمار کو فلم میں بھگوان شیو بننے کی خواہش ہے۔اکشے نے بتایا: ’میری نانی بچپن میں مجھے مذہب پر مبنی افسانوی فلمیں دکھایا کرتی تھیں، جیسے ’جے سنتوشی ماں‘ اور ’سنپورن رامائن‘ وغیرہ۔ بھارت کی مائتھالوجی میں بہت کچھ ہے اور میں ایسی افسانوی کہانیوں پر مبنی فلمیں ضرورکرنا چاہوں گا۔‘انھوں نے بتایا: ’میں بھگوان شیو کا بھکت ہوں اور شیو کاکردار نبھانا چاہوں گا۔ بھگوان شیو کو میں اس زمانے کا ’کول ڈیوڈ ‘ بنا کر دکھانا چاہوں گا۔‘گبّر کی واپسی:اکشے کمار اپنی آنے والی فلم ’گبّر از بیک‘ میں بدعنوانی سے لڑنے کا ایک نیا راستہ دکھا رہے ہیں۔ ان کا خیال ہے کہ ملک میں سزا کا کوئی خوف نہیں ہے اسی لیے جرائم بڑھتے جا رہے ہیں۔فلم ’گبّر از بیک‘ جنوبی ہند کی فلم ’رامنا‘ کی ری میک ہے۔ اس فلم میں اکشے کے ساتھ کمل ہاسن کی بیٹی شروتی ہاسن بھی ہیں۔