ممبئی: بولی وڈ اداکارہ سوناکشی سنہا کی فلم ’’دبنگ‘‘ کا ڈائیلاگ ’’ تھپڑ سے ڈر نہیں لگتا صاحب، پیار سے لگتا ہے ‘‘ کسے یاد نہیں۔ فلم دیکھنے والے سلمان خان اور سوناکشی سنہا کی ایکٹنگ کے ساتھ ساتھ ’’دبنگ ‘‘ کے مشہور ڈائیلاگ سے سب سے زیادہ متاثر ہوئے اور آج بھی اکثر کسی نہ کسی کی زبان سے اس کی بازگشت سنائی دیتی ہے۔تاہم سوناکشی نے اب اپنے فینز کو یہ ڈائیلاگ استعمال نہ کرنے کا مشورہ دیا ہے اور اس کی وجہ بنے ہیں کینیڈا میں مقیم پاکستانی نڑاد نوجوان زیدعلی، جن کی ایک وڈیو میں اس ڈائیلاگ کو اس انداز سے پیش کیا گیا
ہے کہ سوناکشی کو بھی اس کے پر اثر ہونے کا اعتراف کرنا پڑا ہے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئیٹر پر اپنے ایک پیغام میں سوناکشی نے زید علی کی وہ وڈیو شیئر کرتے ہوئے ساتھ میں لکھا ہے کہ ’’یہ ہے وہ وجہ جس کے باعث آپ کو میرا ڈائیلاگ کبھی بھی گھر پر استعمال نہیں کرنا چاہیے‘‘۔ سوشل میڈیا سے شہرت پانے والے پاکستانی نڑاد زیدعلی کینیڈا میں مقیم ہیں مگر اپنا طرززندگی روایتی پاکستانیوں جیسا رکھا ہوا ہے۔گزشتہ فلموں میں ان کے کرداروں میں یکسانیت محض ایک اتفاق تھا لیکن اب انہوں نے عہد کر رکھا ہے کہ وہ مختلف کردار بھی نبھائیں گی اور آئندہ برس ناظرین کو وہ مختلف انداز میں نظر آئیں گی۔ سوناکشی سنہا کایو ا ین پی سے کہنا تھا کہ انہوں نے اپنے فلمی کیرئیر کے دوران جہاں سلمان خان، اجے دیوگن اور اکشے کمار کے ساتھ کام کیا وہیں وہ نوجوان ہیروز کے ساتھ بھی اداکاری کے جوہر دکھا چکی ہیں لیکن ان کا خواب ہے کہ وہ ہریتھک روشن کے ساتھ کام کریں کیونکہ ان کے ساتھ رقص کرنا انوکھا تجربہ ہو گا اور اگر یہ موقع مل گیا تو بڑی اسکرین میں رنگ جمانے کا لطف ہی دوسرا ہو گا۔