کراچی: بالی ووڈ کی معروف ہدایت کار مہیش بھٹ کہتے ہیں کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان مثبت سوچ اور فلم فیسٹیول کے ذریعے دوریاں ختم کی جاسکتی ہیں۔کراچی میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے مہیش بھٹ نے کہا کہ پاکستان میں ماضی میں فلم فیسٹیول میں شرکت کرتا رہاہوں
اور آج پہلی بار کراچی میں ہونے والے انٹرنیشنل تھیٹر فیسٹیول میں شرکت کے لیے آیا ہوں اس فیسٹیول میں میرا ڈرامہ’’ڈیڈی‘‘ پیش کیا جائے گا،انھوں نے کہا پاکستانی فنکاروں ان دنوں بھارتی فلموں میں کام کررہے ہیں بھارتی فنکاروں کو بھی پاکستان آکر کام کرنا چاہیے، ثقافتی وفود کے تبادلوں سے دونوں ممالک کے درمیان تعلقات بہتر بنائے جاسکتے ہیں۔موسیقی اور اداکاری کی کوئی سرحد نہیں ہوتی۔اس موقع پر مہیش بھٹ کی بیٹی پوجا بھٹ نے کہا کہ میں پاکستان میں ڈرامہ فیسٹیول مین شرکت کے لیے آئی ہوں میں فیسٹیول کا حصہ نہیں ہوں لیکن تھیٹر انجوائے کرنا چاہتی ہوں، دونوں ممالک کے فنکاروں کے درمیان تعلقات بہت اچھے ہیں ،ہمیں ایک دوسرے کے ملکوں میں جاکر کام کرنا چاہیے کیونکہ فنکار پاک بھارت تعلقات کو ہم بہتر بنانے میں اہم کردار ادا کرسکتے ہیں۔ انہوں نے کہا میں پاکستان میں اداکاری کرنے نہیں شاپنگ کرنے آئی ہوں۔