نئی دلی۔اسٹار میڈفیلڈرسردار سنگھ کی قیادت میں ہندوستانی ہاکی ٹیم اس سال کے اپنے بڑے ٹورنامنٹ سلطان اذلان شاہ کپ کیلئے پوری طرح تیار ہے اور اٹھارہ رکنی ٹیم ملیشیا کیلئے روانہ ہوگئی ہے۔ہندوستانی ٹیم کے کھلاڑی ہاکی انڈیا لیگ میں دنیا کے بہترین کھلاڑی کے ساتھ کھیلنے کے بعد اب2015کے اپنے پہلے انٹرنیشنل ٹورنامنٹ میں کھیلنے اتریں گے جہاں ان کے سامنے آسٹریلیا ۔نیوزی لینڈ،جنوبی کویا، کناڈااور میزبان ملیشیا کا چیلینج ہوگا۔ ٹورنامنٹ کا چوبیسواں سیشن پانچ سے بارہ اپریل تک ہوگااور چھ ٹیمیں خطاب کیلئے کھیلیں گی۔ایشیائی کھیلوں کی گولڈفاتح ٹیم نے اس ٹورنامنٹ کی تیاری کیلئے یہاں میجر دھیان چند نیشنل اسٹیڈیم میں جم کر پسینہ بہایا۔ٹیم کے کپتان سردار سنگھ اور نائب کپتان گول کیپر پی آر شری جیش نے کہا ہاکی
یم کے نئے کوچ ہالینڈ کے پال وان ایس کا یہ پہلا ٹورنامنٹ ہوگا۔سردار نے ٹورنامنٹ کیلئے روانگی سے قبل کہا ٹیم کا جوش نئی بلندیوں کو چھورہاہے۔اور نئے کوچ کی نگرانی میں ٹیم اعتماد سے لبریز ہے۔پریکٹس سیشن میں کوچ نے کھلاڑیوں کواپنے مضبوط پہلوئوں پر اور محنت کرائی تھی۔انھوں نے ہماری طاقت کے بارے میں بتایاتھااور یہ بھی سمجھایا تھا کہ ہم اپنی کمزوریوں کو کیسے دورکرسکتے ہیں۔انھوں نے کھلاڑیوں کو تکنیکی طور پر سدھار کرنے پر بھی زور دیا۔اس سے ہمارا اعتماد بہتر ہواہے اور مشکل حریف ٹیموں کا چیلینج کاسامنا کرنے کیلئے پوری طرح تیارہیں۔اپنے پہلے ٹورنامنٹ میں امیدوں کابوجھ اٹھانے جارہے نئے کوچ پال وان نے کہا یہ ایک بہتر ٹیم ہے اور ایک یونٹ کی شکل میں دنیا کی کسی بھی مضبوط ٹیم کوکسی بھی وقت چیلینج دے سکتی ہے۔ان کھلاڑیوں نے چمپئنس ٹرافی کے دوران دکھایاتھاکہ وہ جیت کیلئے کتنے بھوکے ہیں۔اور نئے چیلینج کاسامنا کرنے کیلئے پوری طرح تیار ہیں۔یہ میرا پہلا ٹورنامنٹ ہے اور میں اچھی شروعات کی امید کررہا ہوں۔کوچ نے کہا پچھلے کچھ دنوں میں میں نے کھلاڑیوں کے کھیلنے کے طریقوں کوسمجھایاہے اور اسی کی بنیاد پر کچھ پہلوئوں کو سدھارنے پر کام کیا ہے۔ہندوستان کا پہلامقابلہ کوریا کی مضبوط ٹیم سے پانچ اپریل کوہوگا۔سردار کی قیادت میں ہندوستانی ٹیم نے2014میں سولہ برسوں کے طویل وقت کے بعد ایشیائی کھیلوں میں گولڈجیت کر ریو اولمپک کیلئے سیدھے کوالیفائی کیا تھا۔اس کے علاوہ ہندوستان نے چمپئن ٹرافی کے دوران اٹھارہ سال بعد ہالینڈ کو ہرایا تھااورعالمی چمپئن آسٹریلیاکو سخت ٹکردی تھی۔کپتان نے کہا سال 2014میں چمپئن ترافی کھیلنے کے بعد ٹیم پوری طرح پراعتماد سے بھری ہوئی ہے۔جہاں ہم نے ٹاپ ٹیموں کے ساتھ مقابلہ کیاتھا۔حالانکہ ہم چوتھے مقام پر رہے تھے۔لیکن ہم سے زیادہ مضبوط نظر آرہی ٹیمیں ہم سے نیچے رہی تھیں۔انھوں نے کہا میں سمجھتاہوں کہ ٹورنامنٹ میں دنیا کی ٹاپ ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں لیکن ہمارے کھلاڑی اعتماد سے لبریز ہیں اور ہم فائنل میں آسٹریلیا سے مقابلہ کرنے کیلئے تیاری کررہے ہیں۔وہیںوہیںاذلان شاہ کپ کے ذریعہ ہندوستانی مردہاکی ٹیم کے چیف کوچ کے طور پر اپنی اننگز کا آغاز کرنے جا رہے ہالینڈ کے پال وان آس کو اچھے انجام کی امید ہے اور انہوں نے کہا کہ سردار سنگھ کی قیادت والی ٹیم میں نئے چیلنجوں کا سامنا کرنے کی صلاحیت ہے۔وان آس نے تین ہفتے پہلے ہی ہندوستانی ٹیم کی کمان سنبھالی ہے اور اذلان شاہ کپ ان کا پہلا ٹورنامنٹ ہوگا۔ایشیائی کھیلوں کی طلائی تمغہ یافتہ ہندوستانی ٹیم کے علاوہ اس میں کوریا، عالمی چمپئن آسٹریلیا، نیوزی لینڈ، کینیڈا اور ملائیشیا بھی حصہ لیں گے۔وان آس نے روانگی سے پہلے کہایہ کافی قابل ٹیم ہے اور کسی بھی مخالف کو سخت چیلنج دے سکتی ہے۔ چیمپئنز ٹرافی میں اس ٹیم نے دکھایا کہ اس میں جیت کی بھوک ہے اور وہ نئے چیلنجوں کا سامنا کرنے کو شوقین ہیں۔انہوں نے کہایہ میرا پہلا ٹورنامنٹ ہے اور مجھے اچھی شروعات کی امید ہے۔ میں نے گزشتہ چند دنوں میں ہر کھلاڑی کے کھیلنے کے طریقے کو سمجھنے کی کوشش کی ہے اور انہیں کچھ پہلوؤں کو بہتر بنانے کے تجاویز دی ہیں۔کپتان سردار سنگھ نے کہا کہ ٹیم کو نئے کوچ کے ساتھ بہتر کارکردگی کی امید ہے۔ انھوںنے کہاکوچ نے پریکٹس سیشن میں ہمارے مضبوط پہلوؤں پر توجہ مرکوز کی اور کمزوریوں پر قابو پانے کیلئے تجاویز بھی دی۔