آکلینڈ۔ نیوزی لینڈ کے کپتان برینڈن میکلم کو ان کی شاندار کپتانی اور شاندار بلے بازی کیلئے ملک کا سپریم کرکٹ اعزاز سر رچرڈ ہیڈلی میڈل دیا گیا ہے۔تینتس برس کے میکلم نیوزی لینڈ کو پہلی بار عالمی کپ فائنل تک لے گئے جہاں اسے آسٹریلیا نے سات وکٹ سے ش
کست دی۔ اس کے باوجود ٹورنامنٹ میں شاندار کارکردگی سے کیوی ٹیم نے عوام کا دل جیتا۔نو میچوں میں 188۔ 50 کے اسٹرائک ریٹ سے 328 رن بنانے والے میکلم کو آئی سی سی ٹورنامنٹ کی ٹیم کا کپتان بھی بنایا گیا۔میکلم نے کین ولیمسن اور ٹرینٹ بولٹ کو پچھاڑکر یہ تمغہ جیتا۔ ولیمسن کو پہلی فرسٹ کلاس بلے بازی کیلئے ریڈپاتھ کپ اور بولٹ کو گیند بازی کیلئے ونسر کپ دیا گیا۔ولیمسن کو 2014۔ 15 میں سال کا بہترین ٹی 20 انٹرنیشنل کرکٹر، ون ڈے کرکٹر اور ٹسٹ کرکٹ کیلئے منتخب کیا گیا تھا۔آٹھ اپریل سے کئی کیوی کھلاڑی آئی پی ایل میں مختلف ٹیموں کیلئے کھیلیں گے۔ میکلم چنئی سپر کنگز ٹیم کے رکن ہوں گے۔