لکھنؤ(نامہ نگار)سعادت گنج علاقہ میں پانی بھرنے کے معمولی تنازعہ کے سلسلہ میں ایک ٹرک ڈرائیور نے اپنے ہی چھوٹے بھائی کو چاقو مار دیا اس کو اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے واردات کے بعد ملزم ٹرک ڈرائیور فرار ہو گیا۔ سعادت گنج کوتوالی انچارج اشوک یادو
نے بتایا کہ معظم نگر علاقہ میں زردوزی کاریگر ۳۵سالہ حسین اپنے کنبہ بڑے بھائی ٹرک ڈرائیور شریف کے ساتھ رہتا ہے بتایا جاتا ہے کہ جمعرات کی صبح تقریباً ۸بجے پانی بھرنے کے سلسلہ میں دونوں بھائیوں کے درمیان کہا سنی ہو گئی دیکھتے ہی دیکھتے کہاسنی جھگڑے میں تبدیل ہو گئی۔ اسی درمیان شریف نے چاقو سے چھوٹے بھائی پر حملہ کر دیا۔ چاقو حسین کے ہاتھ میں لگا اور وہ لہو لہان ہو گیا واردات کے بعد ملزم شریف موقع سے فرار ہو گیا۔ زخمی حسین کو کنبہ والے اسپتال لے کر پہنچے جہاں ابتدائی علاج کے بعد اسے چھٹی دے دی گئی۔ اس معاملہ میں سعادت گنج پولیس نے ملزم ٹرک ڈرائیور کے خلاف نامزد رپورٹ درج کر لی ہے۔