لکھنؤ۔(نامہ نگار)۔ ہائر سکنڈری اسکولوںمیں فزیکل اساتذہ کی تقرری کے مطالبہ کے سلسلہ میں بی پی ایڈ سندیافتگان نے جمعہ کو لکشمن میلہ میدان پر مظاہرہ کیا جس کی قیادت تربیت یافتہ بی پی ایڈ سنگھرش مورچہ کے ریاستی صدر دھریندر یادو ن نے کی۔ میجردھیان چندر کھیل اتھان کمیٹی کے زیر اہتمام ریاست کے الگ الگ حصوں سے جمع ہوئے سیکڑوں سند یافتگان نے حکومت کے خلاف نعرے بازی کی۔ انتظامیہ کی کارروائی سے ۱۰۰سند یافتگان شام کو بھوک ہڑتال پر بیٹھ گئے۔ ریاستی صدر دھریندر یادو نے کہاکہ تعلیم کے بنیادی حقوق ایکٹ ۲۰۰۹ کے تحت سبھی بچوں کو مفت تعلیم پانے کا حق ہے اس کیلئے مرکزی ایکٹ مین ان بچوں جو جسمانی تعلیم دیئے جانے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسمبلی انتخابات سے قبل وزیر اعلیٰ اکھلیش یادو
، ایس پی سربراہ ملائم سنگھ یادونیروزگار دینے کاا علان کیا تھا لیکن اقتدار میںآنے کے تین برس بعد بھی مسئلہ جوں کاتوں بنا ہوا ہے ۔ انہوںنے وزیر اعلیٰ ، کابینی وزیر شیو پال سنگھ یادو اور وزیر تعلیم رام گووند چودھری سمیت دیگر بڑے رہنماؤںسے گفتگو کے بعد بھی نتیجہ صفر ہے۔ دھریندر نے سبھی پرائمری اسکولوں میں جسمانی اساتذہ کے بھرتی کا کام شروع کرنے کامطالبہ کیا۔
ریاستی جنرل سکریٹری آکاش گپا نے ریاستی حکومت پر الزام عائید کرتے ہوئے کہا کہ حکومت نے سندیافتگان کو ہایر اسکولوں میں تقرری دینے کی یقین دہانی کرائی تھی لیکن ابھی تک کچھ نہیں ہوا جس سے سندیافتگان میں برہمی پائی جاتی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ریاست کے ہائرسکنڈری اسکولوں میں جسمانی اساتذہ کی کافی کمی ہے اس کے باوجود حکومت بی پی ایڈ سندیافتگان کو تقرری نہیں دے رہی ہے۔