لکھنؤ۔(نامہ نگار)۔ ریاستی حکومت کے ذریعہ پولیس بھرتی گھوٹالے اور پی سی ایس امتحانات کاپرچہ آؤٹ ہونے کے خلاف بھارتیہ جنیا یووا مورچہ کارکنان نے مظاہرہ کیا۔ تمام کارکنان شہر دفتر قیصرباغ پر شہر صدر ٹنکو سونکر کی قیادت میں جمع ہوئے اور پیدل مارچ نکالتے ہوئے ضلع مجسٹریٹ کو عرضداشت سونپی۔ کارکنان سپاہی بھرتی کے کام میں ہوئی بدعنوانی اور پی سی ایس امتحان کا پرچہ آؤٹ ہونے کیلئے
وزیر اعلیٰ اکھلیش یادو کو قصوروار بتاتے ہوئے نعرے بازی کر رہے تھے ۔یووا مورچہ کے سیکڑوں کارکنان نے آج حکومت کے خلاف تحریک چلاتے ہوئے قیصرباغ چوراہے پر پیدل مارچ نکالا۔ یووا مورچہ نے ضلع مجسٹریٹ لکھنؤ کو مخاطب عرضداشت سٹی مجسٹریٹ آر این یادو کو سونپی۔یووا مورچہ کے صدر ٹنکو سونکرنے کہاکہ ریاست میں جب سے سماج وادی پارٹی کی حکومت آئی ہے تب سے ظلم، عصمت دری۔ بدعنوانی کا پوری ریاست میں بول بالا ہے۔ ریاستی حکومت نے پولیس بھرتی جس میں داروغہ اور سپاہی زمرہ کی بھرتی کی گئی ہے اس میں مین امتحان پاس کرنے والے نوجوانوںکی جگہ ریاستی حکومت نے اپنے رشتہ داروںکو نوکری دینے کاکام کیا ہے۔ یووا مورچہ ریاستی حکومت کی غلط طریقہ سے کی گئی پولیس محکمہ کی بھرتیوں کو منسوخ کرنے کامطالبہ کرتا ہے۔