داعش پر ایک پراسرار آفت نازل ہو گئی ہے جو اس کے جنگجوں کو دھڑا دھڑ موت کے منہ میں کھینچ رہی ہے۔ برطانوی اخبار کا کہنا ہے کہ آلودگی اور جراثیم سے بھرپور ماحول میں جنم لینے والے وائرس نے داعش پر حملہ کر دیا ہے اور اب تک اس کے بے شمار جنگجو اس کا شکار بن چکے ہیں۔ وائرس کا شکار بننے والے شخص کے جسم پر بڑے بڑے زخم بن جاتے ہیں اور آہستہ آہستہ گوشت تحلیل ہونے لگتا ہے۔ اخبار کا کہنا ہے کہ داعش کے جنگجو علاج سے کترا رہے ہیں جس کی وجہ سے وائرس تیزی کے ساتھ پھیلتا جا رہا ہے۔ داعش کے مرکز رقہ میں وائرس کا سب سے زیادہ خطرہ پایا گیا ہے۔ مقامی ڈاکٹر اس وائرس کے علاج کا بہت کم تجربہ رکھتے ہیں جو اس کے پھیلنے کی ایک اور بڑی وجہ ہے۔ برطانوی میڈیا کا کہنا ہے کہ وائرس کی وجہ سے داعش کے جنگجوں میں جلد کا السر، شدید بخار، خون کے سرخ خلیوں کی بیماریاں اور جگر کی بیماریاں تیزی
سے پھیل رہی ہیں اور ہر طرف افراتفری کا سماں ہے
سے پھیل رہی ہیں اور ہر طرف افراتفری کا سماں ہے