سیتاپور(بھاشا)یہاں چھ سال کی ایک بچی سے اس کے رشتے دار کے ذریعہ عصمت دری کامعاملہ سامنے آیا ہے ۔ یہ واقعہ اترپردیش م
یں سیتاپور ضلع کے اٹریا علاقے میں ہوا۔ پولیس ذرائع نے آج یہاں بتایا کہ اٹریا تھانہ علاقے میںکل چھ برس کی ایک بچی گھرمیں تنہاتھی تبھی رشتے میںاس کابھائی بیس سالہ انکت آگیااور اس نے لڑکی سے مبینہ طورپرعصمت دری کی ۔ انھوںنے بتایا کہ کنبہ کے باقی لوگ جب کام سے واپس گھر لوٹے توانھوںنے لڑکی کوبدحال پایا ۔ جس کے بعد اسے اسپتال میں داخل کرایاگیا۔جہاں اس کی حالت مستحکم بتائی جاتی ہے ۔ ذرائع نے بتایا کہ اس معاملے میںمقدمہ درج کرکے ملزم نوجوان کی گرفتاری کی کوشش شروع کردی گئی ہے ۔