نئی دہلی۔ سنرائجرس حیدرآباد کے تیز گیند باز ڈیل اسٹین نے کہا ہے کہ وہ امیش یادو کے بڑے پرستار ہیں اور آنے والے وقت میں وہ بہت بڑا بولر بنے گا۔کولکاتا نائٹ رائڈرس کے تیز گیند باز امیش ہندوستان کیلئے 12ٹسٹ اور 48 ون ڈے کھیل چکے ہیں۔انہوں نے عالمی کپ کے آٹھ میچوں میں 18 وکٹ لئے۔اسٹین نے اپنا مقابلہ امیش سے کیا۔انہوں نے کہامیں امیش کا بڑا فین ہوں۔میں بھی تیز گیند باز ہوں اور مجھے تیز گیند باز اچھے لگتے ہیں۔امیش بہت کچھ میری ہی طرح ہے۔ہم دونوں کی قد کاٹھی بھی کچھ ایساہی ہے۔وہ مجھ سے زیادہ مضبوط ہے اور اس کا ایکشن بااثر ہے۔
جنوبی افریقہ کے اس تیز گیند باز نے کہاآنے والے وقت میں امیش بہت بڑا بولر بنے گا۔وہ اچھا ٹسٹ بولر بھی ثابت ہوگا۔اس میں صحیح سمت میں گیند پھینک کی صلاحیت ہے اور رفتار کے ساتھ گیند کو سوئنگ بھی پیش کرتا ہے۔اسٹین نے ورلڈ کپ میں ہندوستانی تیز گیند بازوں اور مہندر سن
گھ دھونی کی کپتانی کی تعریف کی۔انہوں نے کہادھونی بہترین کپتان ہیں اور ان کے پاس کافی تجاویز رہتے ہیں۔ آسٹریلیا دورہ پر خراب کارکردگی کے باوجود ہندوستان نے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے عالمی کپ کے سیمی فائنل میں جگہ بنائی۔انہوںنے کہاہندوستانیوں نے اچھے یارکر پھینکے۔انہوں نے آسٹریلیا میں شارٹ گیندوں کا بخوبی استعمال کیا۔ ہندوستان میں یہ پتہ نہیں کتنا مفید ہوگا لیکن یہ گیندباز بہترین ہیں۔اسٹین نے سنرائجرس حیدرآباد کے اپنے ساتھی فاسٹ بولر ایشانت شرما کی بھی تعریف کی۔انہوں نے کہاتیز گیند باز کے کیریئر میں چوٹیں لگتی رہتی ہے۔تیز گیند بازی قدرتی چیز نہیں ہے۔ایشانت بھی کچھ چوٹوں سے جوجھتا رہا ہے لیکن زخمی ہونے پر وہ شاندار گیند باز ہے۔انہوں نے کہااس میدان پر زیادہ وقت خرچ کرے گا۔وہ اس بات کو سمجھتا ہے۔وہ میدان پر ہوتا ہے تو آپ بہتر کارکردگی کی امید کر سکتے ہیں۔گزشتہ آئی پی ایل سیشن میں 19 وکٹ لینے والے اسٹین نے کہا کہ نوجوان گیند بازوں کے سرپرست کے کردار نبھاکر انہیں اچھا لگتا ہے۔انہوں نے کہامیں اس سال 32 سال کا ہو رہا ہوں۔میں آئی پی ایل کے آٹھویں اجلاس میں کھیل رہا ہوں اور 10۔11 سال سے بین الاقوامی کرکٹ بھی کھیلتا رہا ہوں۔میدان پر اور میدان کے باہر میں نوجوان گیند بازوں کو مشورہ دے سکتا ہوں۔گزشتہ تین چار سال سے ایسا کرتا آیا ہوں ۔