لکھو۔ 8اپریل (یو این آئی) اترپردیش ٹرانسپورٹ کارپوریشن آئندہ مہینے لکھنو سے نیپال کی راجدھانی کٹھمنڈو کے لئے راست برس سروس شروع کرے گا۔اس کے ساتھ ہی کارپوریشن نے ریاست کے سات شہروں میں خواتین کے لئے انٹرپنک سٹی بس سروس شروع کرنے کی تیاری شروع کردی ہے ۔ٹرانسپورٹ کارپوریشن کے منیجنگ ڈائرکٹر مکیش مشرا نے آج یہاں بتایا کہ لوگوں کی مانگ کے پیش نظر آئندہ ماہ سے لکھنواور نیپال کے درمیان بس سروس شروع کی جائے گی۔انہوں نے بتایا کہ اس سے قبل کارپوریشن نے وارانسی سے کٹھمنڈو کے درمیان بس سروس کا آغاز کیا تھا جس کے پرجوش نتائج برآمد ہورہے ہیں۔ یہ
بس دن میں ایک بجے وارانسی سے روانہ ہوکر دوسرے دن صبح چار بجکر 30 منٹ پر کٹھمنڈو پہنچتی ہے ۔