نئی دہلی۔ آسٹریلیا کی ورلڈ کپ جیت میں اہم کردار ادا کرنے والے مشیل جانسن آئی پی ایل میں جب کنگز الیون پنجاب کے لئے کھیلیں گے تو پہلے میچ میں ان کے سامنے چیلنج رائل چیلنجرز بنگلور کے جارحانہ بلے باز اے بی ڈی ولئیرس کو گیند بازی کی ہوگی۔جانسن نے ڈی ولئیرس کو تمام فارمیٹس میں دنیا کا بہترین بلے باز قرار دیا۔انہوں نے کہامجھے لگتا ہے کہ گیند بازی کیلئے سب سے مشکل بلے باز اے بی ڈی ولئیرس ہے۔ گزشتہ دو سال سے اس نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے۔ وہ تمام فارمیٹس میں بہترین کھلاڑی ہے۔ اے بی کو گیند بازی کرنا چیلنج ہوتا ہے۔انہوں نے کنگز الیون کے نوجوان ہندوستانی گیند باز سندیپ شرما اور شردل ٹھاکر کی بھی تعریف کی۔ انہوں نے کہامیں نے گزشتہ سال سندیپ کے ساتھ کھیلا تھا۔ اس کے کھیل میں مسلسل نک
ھار آ رہا ہے۔ کل میں نے اسے نیٹس پر دیکھا۔ اس کی رفتار بہتر ہوئی ہے۔انہوں نے کہاسندیپ کی سب سے اچھی بات یہ ہے کہ وہ سیکھنے کو بے تاب رہتا ہے۔ نوجوانوں میں یہ خصوصیات ہونا چاہئے۔ میں نئے لڑکے شردل سے بھی متاثر ہوں۔جانسن کا ماننا ہے کہ ون ڈے اور ٹی 20 کرکٹ میں بولنگ میں زیادہ فرق نہیں ہے۔ انہوں نے کہامجھے نہیں لگتا کہ ون ڈے سے ٹی 20 فارمیٹ میں ڈھلنے میں وقت کی حکمت عملی تبدیل کرنی پڑتی ہے۔ ہم نے ایک ہفتے پہلے ورلڈ کپ فائنل کھیلا اور اب آئی پی ایل کھیل رہے ہیں۔ اس کے بعد ویسٹ انڈیز میں ٹیسٹ کرکٹ کھیلیں گے۔ کھلاڑیوں کو جلدسبھی فارمیٹ کے اندر اندر خود کو ڈھالنا آنا چاہئے۔جانسن کے مطابق بلے بازوں کو مشغول کرنے کیلئے رفتار ضروری ہے بشرطیکہ گیند صحیح سمت میں پھینکی جائے۔ انہوں نے کہااگر آپ 140 کلو میٹر سے زیادہ کی رفتار سے گیند بازی کر لیتے ہیں اور صحیح سمت میں اسے ڈالتے ہیں تو کسی بھی بلے باز کیلئے اس کا سامنا کرنا مشکل ہوگا۔