نئی دہلی(وارتا)وزیرمالیات ارون جیٹلی نے آج کہا کہ حصول آراضی آرڈینینس میں کی گئی ترمیموں کے منظورہونے سے صنعتی حلقہ میں تقریبا ۳۰کروڑبے زمینوںکو روزگار ملے گا۔مسٹرجیٹلی نے آج یہاں مائیکرویونٹس دیوبلپمنٹ اینڈ ریفائننس ایجنسی لمیٹیڈکے ساتھ ہی وزیراعظم زرمبادلہ اسکیم کے آغاز کے موقع پر کہا کہ میں بے زمینوں خصوصی طورپر غریب ، دلت ، آدی واسی اورپسماندہ طبقہ کے لئے خصوصی اعلان کرتاہوں کہ ہم لوگوں نے جو حصول آراضی لائے
تواس کے مطابق ملک میں بننے والے صنعتی حلقوںمیںتقریبا ۳۰؍کروڑبے زمینوںکو روزگار ملے گا۔