بولی وڈ کے بادشاہ شاہ رخ خان کی نئی فلم ‘فین’ کی شوٹنگ ان دنوں بھرپور انداز میں جاری ہے اور حال ہی میں لندن میں شوٹنگ مکمل کرنے کے بعد اب ممبئی میں اسے مکمل کیا جا رہا ہے۔
شاہ رخ کی فلم ‘فین’ کو اس سال اگست میں سنیما گھروں کی زینت بننا تھا تاہم اب اسے ملتوی کر دیا گیا اور نئی تاریخ ابھی تک سامنے نہیں آئی ہے۔
ہدایت کار منیش شرما کی اس فلم میں شاہ رخ خان ڈبل کردار کرتے نظر آئیں گے ج
س میں ایک ‘سپر اسٹار’ اور دوسرا اس کے ‘فین’ کا کردار ہوگا۔
ایک رپورٹ کے مطابق شاہ رخ کو گزشتہ دنوں مرین ڈرائیو ممبئی کی مصروف گلیوں میں فلم کی شوٹنگ کرتے دیکھا گیا۔
شاہ رخ نے لندن کے مشہور میوزیم ‘مادام تساؤ’ میں فلم ‘فین’ کی شوٹنگ کی اور کہا جا رہا ہے کہ یہ مادام تساؤ میوزیم میں ریکارد کی گئی یہ پہلی بولی وڈ فلم ہوگی۔