کانپور۔اترپردیش کی حکومت نے اترپردیش کرکٹ ایسوسی ایشن(یوپی سی اے کو یہاں گرین پارک اسٹیڈیم کی ایک کروڑ روپے سالانہ کرایہ کی لیز پر تیس سال کیلئے دینے کو ہری جھنڈی تو دکھا دی ہے لیکن اب بھی یہاں آئی پی ایل میچ اور رات دن کے کرکٹ میچ نہیں ہو سکیں گے کیونکہ رات کے ان میچوں کیلئے اسٹیڈیم میں کافی روشنی کا انتظام نہیں ہے ۔یوپی سی اے 1995 کے بعد اب دوسری بار گرین پارک لیزپر ملنے پر بہت خوش
ہے کیونکہ اس کا خیال ہے کہ اس سے ہندوستانی کرکٹ کنٹرول بورڈ جو بین الاقوامی ون ڈے اور ٹسٹ میچ دینے کیلئے یوپی سی اے کو ہچکچاتا تھا وہ رکاوٹ دور ہو گئی ہے اور اب گرین پارک کو باقاعدگی سے بین الاقوامی کرکٹ میچ ملتے رہیں گے۔ واضح رہے کہ گرین پارک میں آخری میچ ہندوستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان 27 نومبر 2013 کو ایک روزہ کرکٹ میچ ہوا تھا اس کے بعد گزشتہ سال بھی ہندوستان اور ویسٹ انڈیز کا ایک پریکٹس میچ ملا تھا لیکن چونکہ ویسٹ انڈیز کا دورہ درمیان میں ہی ردد ہو گیا اس لئے یہاں میچ نہیں ہو پایا۔ یوپی سی اے کے سی ای او للت کھنہ نے آج پی ٹی آئی زبان کو بتایا کہ اتر پردیش کی حکومت نے سات اپریل 2015 کو کابینہ میٹنگ میں بین الاقوامی کرکٹ اسٹیڈیم گرین پارک یوپی سی اے کو تیس سال کیلئے لیز پر دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس پر یوپی سی اے اور ریاستی حکومت کے درمیان اس ماہ کے آخر تک ایم او یو پر دستخط ہو جائیں گے۔ اس کے تحت یوپی سی اے ہر سال ریاستی حکومت کو ایک کروڑ روپیہ دے گا اور کوئی بھی بین الاقوامی ایک روزہ یا ٹسٹ میچ ہونے پر 15 لاکھ روپے الگ سے فی میچ دیں گے۔ گرین پارک اسٹیڈیم پہلی بار یوپی سی اے کو لیز پر نہیں ملا ہے بلکہ اس سے پہلے 1975 میں گرین پارک کو ریاست کی حکومت نے یوپی سی اے کو 20 سال کیلئے لیز پر دیا تھا۔ 1995 میں جب لیز ختم ہو گئی تو یوپی سی اے نے بہت کوشش کی ایک بار پھر اسے اسٹیڈیم لیز پر مل جائیں لیکن بات نہیں بنی اب 20 سال بعد جاکر ایک بار پھر یوپی سی اے کو ریاست کی حکومت نے لیز پر دیا ہے۔ ان بیس سالوں میں گرین پارک میں جتنے بھی بین الاقوامی کرکٹ میچ ہوئے اس کیلئے اتر پردیش کی حکومت فی ایک روزہ میچ ایک کروڑ روپیہ اور ٹسٹ میچ کیلئے پچاس لاکھ روپیہ کرایہ وصولتی تھی۔ لیکن اب جب لیز ہوگئی تو یوپی سی اے کو یہ کرایہ نہیں دینا پڑے گا۔ جہاں تک اترپردیش کرکٹ ایسوسی ایشن(یوپی سی اے) کے اسٹیڈیم کی بات ہے اس کیلئے گزشتہ دس سال سے زمین تلاشی جا رہی ہے ابھی اور کتنے سال زمین تلاشی جائیں گی اس کے بارے میں یوپی سی اے کے افسران کو بھی نہیں معلوم ہے۔ یوپی سی اے کا اپنا کوئی اسٹیڈیم نہ ہونے کے سوال پر یوپی سی اے کے سکریٹری راجیو شکلا نے کچھ دن پہلے کہا تھا کہ جلد ہی یوپی سی اے کا اپنا اسٹیڈیم ہوگا اس پر سنجیدگی سے کوششیں کی جا رہی ہیں۔
کانپور میں الہ آباد روڈ اور غازی آباد میں بھی ایک دو زمینوں پر بات ہو رہی ہے جلد ہی اس بارے فیصلہ لے لیا جائیگا اور یوپی سی اے کے پاس اپنا ایک اسٹیڈیم ہوگا۔