ڈھاکہ۔ بنگلہ دیش کے ون ڈے کپتان مشرفی مرتضٰی نے پاکستان کیخلاف ون ڈے ہوم سیریز میں فتح کو اپنا ہدف قرار دیا ہے۔ انکا کہنا ہے کہ پاکستان کی کمزوریوں سے فائدہ اٹھائیں گے۔ بنگلہ دیش کے ون ڈے کپتان مشرفی مرتضٰی نے پاکستان کیخلاف محدود اوورز کی سیریز میں فتح کو اپنا ہدف قرار دیا ہے۔ انہوں نے ایک بیان میں کہا ہے کہ ہوم گراؤنڈ پر بنگلہ دیش کسی بھی ٹیم کیلئے ترنوالہ نہیں ہے۔ پاکستان کی ٹیم اب ماضی کی طرح مضبوط نہیں ہے۔ پاکستانی ٹیم میں کافی نئے اور ناتجربہ کار کھلاڑی شامل ہیں۔ ان کی خامیوں اور کمزوریوں سے بھرپور فائدہ اٹھائیں گے۔ اس لئے ون ڈے سیریز میں کامیابی کا پورا یقین ہے۔ بنگلہ دیش کے کپتان نے کہنا تھا کہ بلاشبہ پاکستان کی ٹیم میں باصلاحیت کھلاڑی شامل ہیں۔ لیکن بنگلہ دیش کی ٹیم زیادہ مضبوط اور متوازن ہے۔ ہماری بیٹنگ اور بولنگ بہت اچھی ہے۔ جس کا ثبوت ٹیم نے ورلڈ کپ کوارٹر فائنل تک کوالیفائی کر کے دیا ہے۔ ہمارے اسپنرز نے ور
لڈ کپ فائنلسٹ نیوزی لینڈ کو ہوم گراؤنڈ پر مسلسل سات ایک روزہ میچوں میں شکست دی۔ پاکستان سے سیریز بھی ضرور جیتیں گے۔ ہماری ٹیم پاکستان کو ٹیسٹ میں بھی ہرانے کی اہل ہے۔وہیںاسٹار بنگلہ دیشی آل رائونڈرثاقب الحسن پاکستان کے خلاف شیڈول ون ڈے سیریز کے پہلے میچ میں ٹیم کی قیادت کے فرائض انجام دیں گے۔ انہیں ریگولر کپتان مشرفی مرتضی کی جگہ یہ ذمہ داری دی گئی ہے جو کہ سلو اوور ریٹ کی بناپر معطلی کی وجہ سے میچ میں حصہ نہیں لیں گے۔ بنگلہ دیش اور پاکستان کے درمیان ون ڈے سیریز کا پہلا میچ 17 اپریل کو کھیلا جائے گا۔ مرتضی کو گزشتہ ماہ منعقدہ ورلڈ کپ میں ہندوستان کے خلاف کھیلے گئے کوارٹر فائنل میچ میں سلو اوور ریٹ کی بناپر ایک میچ کیلئے معطل کر دیا گیا تھا۔ بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کے صدر نظم الحسین نے تصدیق کر دی ہے کہ شکیب الحسن گرین شرٹس کے خلاف پہلے ایک روزہ میچ میں قائم مقام کپتان کی ذمہ داری نبھائیں گے۔ ثاقب الحسن اس وقت ہندوستان میں ہیں جہاں پر وہ دفاعی چمپئن کولکاتا نائٹ رائیڈرز کی دو میچوں میں نمائندگی کرنے کے بعد واپس وطن پہنچیں گے۔