نئی دہلی(بھاشا)حکومت نے پیاز کی کم سے کم برآمداتی قیمت (ایم ای پی) ۵۰ ڈالر کم کر کے ۲۵۰ ڈالر فی ٹن کر دی ہے ۔ اس سے پیاز کے بر آمد کنندگان کو حوصلہ ملے گا۔ غیر ملکی کارو بار ڈائرکٹریٹ جنرل (ڈی جی ایف ٹی) کے ایک اعلانیہ میں کہا گیا ہے کہ پیاز کی تمام قسموں کے لئے ایم ای پی کو ۳۰۰ ڈالر فی ٹن سے گھٹا کر ۲۵۰ ڈالر فی ٹن کر دیا گیا ہے اس سے قبل حکومت نے گھریلو بازار میں پیازک
ی قیمتوں پر کنٹرول کے لئے ایم ای پی نافذ کیا تھا۔ ایم ای پی وہ شرح ہو تی ہے جس سے نیچے کی شرح پر بر آمداتی کاروبار نہیں کیا جا سکتا ۔ملک میں سالانہ ۷ء۱ سے ۸ء۱ کروٖڑ ٹن پیاز کی پیدا وار ہو تی ہے ۔ ۱۴۔۲۰۱۳ میں ملک سے ۳۵ء۱ کروڑ ٹن پیاز بر آمد کی گئی۔گزشتہ مالی برس کی اپریل سے دسمبر کی مدت میں پیاز کی بر آمدات ۲۱ فیصد کم ہو کر ۷۶ء۷ لاکھ ٹن رہ گئی ۔ فی الحال خردہ بازار میں پیاز کی قیمت ۲۰ سے ۳۰ روپئے فی کلو چل رہی ہے ۔