نئی دہلی(یو این آئی)پٹرولیم اور قدرتی گیس کی وزارت کے ادارے پٹرولیم پلاننگ اینڈ اینالیسس سیل (پی پی اے سی )کے ذریعہ کمپیوٹر پر شائع کئے جانے والے اعدادوشمار کے مطابق آٹھ اپریل ۲۰۱۵ کو ہندوستان میں خام تیل کی بین الاقوامی قیمت معمولی اضافے کے ساتھ ۵۶
.۲۷ ؍امریکی ڈالر فی بیرل ہوگئی ،جو پچھلے کاروباری روز سات اپریل ۲۰۱۵؍کو اس سے قدرے کم ۵۶.۰۴؍ڈالر فی بیرل تھی ۔ہندوستانی روپے میں خام تیل کی قیمت میں اضافہ درج ہوا ہے ۔آٹھ اپریل ۲۰۱۵ کو ہندوستانی روپے میں خام تیل کی قیمت بڑھ کر ۳۵۰۷.۳۱ روپے فی بیرل ہوگئی جو پچھلے کاروباری روز سات اپریل ۲۰۱۵کو ۳۴۹۲ء۹۷روپے فی بیرل تھی۔
تاہم روپیہ ۔ڈالر شرح مبادلہ میں کوئی تبدیلی نہیں آئی ہے اور آٹھ اپریل 2015 کو بھی روپیہ۔ڈالر شرح مبادلہ 62.33روپے فی ڈالر ہی رہی۔