بورڈ انتخابات میں شفافیت کا مطالبہ
لکھنؤ: مجلس علمائے ہند کے جنرل سکریٹری مولانا سید کلب جواد نقوی نے شیعہ وقف بورڈ کے انتخابات میں شفافیت کا مطالبہ کے لئے سماج وادی پارٹی کے سربراہ ملائم سنگھ یادو کو آج ایک خط لکھا جس میں مولانا نے ملائم سنگھ یادو سے کہا کہ پوری شیعہ قوم اور اوعلما ء چ
اہتے ہیں کہ وقف بورڈ کا الیکشن بغیر کسی دبائو اور غیر جانبداری کے ساتھ ہو. بدعنوان لوگوں کو وقف بورڈ میں رہنے کا کوئی حق نہیں ۔. ہماری ذاتی لڑائی نہ کسی وزیر سے ہے اور نہ کسی چئیرمین سے ہے. مولانا نے لکھا کے وہ وقف املاک جن کی آمدنی ایک لاکھ ہے انہیں سازش کے تحت وقف فہرست میں شامل نہیں کیا گیا ہے آپ کسی ایماندار افسر یا کسی ریٹائرجج سے ان تمام وقف جائدادوں کا سروے کراکر شیعہ وقف بورڈ کی لسٹ کو صحیح کرائیں تاکہ وقف کا الکشنشفاف ہو سکے. مولانا نے خط میں امید جتائی کے ملائم سنگھ یادو شیعہ کمیونٹی کے ساتھ ہر حال میں انصاف کریں گے.
واٹس اپ میسج
٭حسین آباد ٹرسٹ کے لئے کہا کہ چوک میں موجود پولی چوکی کے سسامنے کی زمین ٹرسٹ کی ہے۔
٭بڑے امام باڑے کے سامنے والی روڈ ٹرسٹ کی ہے۔اسے عزاداری روڈ کیا جائے اور وقف میں درج ہونا چاہیے۔
وقف کے مجرم کے نام وارنٹ کٹ چکا ہے اس کے باوجود وہ آزاد گھوم رہے ہیں۔کیونکہ انھیں حکومت کی سرپرستی حاصؒ ہے۔
انگریزوں کے زمانے سے رکاروں کی سازش رہی ہے کہ اوقاف کو تباہ کیا جائے۔ تکہ مسلمان ان کے سامنے ہاتھ پھیلاتے رہیں ۔ ایسا ہی اب تک ہو رہا ہے۔ شیعہ سنی دونوں کے وقف کے لئے حکومت وقف میں بے ایمانوں کا لاتی رہی ہے۔وقف کے لئے ہماری کوشش جاری رہے گی چاہے انجام کچھ بھی ہے۔